تجربہ ہو جس کو اس جنجال کا جانتا ہے شر وہی سسرال ک…
جانتا ہے شر وہی سسرال کا
گرم ألو ایک دم کھانے کے بعد
کام ٹھنڈا پڑ گیا قوّال کا
سچ تو یہ ہے اس کی اکثر شاعری
پی سی ون (1-PC ) ہے جنسی استحصال کا
ہے فشار وصل کا جو ٹوٹکا
کیا طریقہ ہو گا استعمال کا
بَکسۃوے سے جان من زخمی ہوئی
اُور میں لایا ایک من برنال کا
پھر ولیمے کے وہاں تمبو لگے
میچ ہونا تھا جہاں فٹ بال کا
خود کنوارا ہے وہ ستّر سال سے
کام کرتا ہے جو شادی ہال کا
تب کھلے گی قائدِ اعظم کی نظم
تم اگر ناول پڑھو اقبال کا
پوچھ لو گنجے کرکٹر سے’ عـزیـزؔ ً
کیا ہے مطلب اصل میں ” نو بال” کا؟
٭
Planning commission (PC1 )
( عــزیــز فیـصَــلؔ )