#انصاف دنیا میں عدل و انصاف کو اس طرح مجروح کیا گ…
دنیا میں عدل و انصاف کو اس طرح مجروح کیا گیا ہے کہ اگر اسے جنات دیکھیں تو رونے اور چلانے لگیں ۔ اور اگر مردے اسے دیکھیں تو قہقہے برسانے لگیں ۔
کمزوروں اور غریبوں کے لیے قانون شکنی کی سزا موت اور اسیری ہے لیکن طاقتور اور لٹیروں کے لیے قانون شکنی کا انعام تعظیم و تکریم اور دولت و ثروت ہے ۔
ایک پھول توڑنے والا چور اور رذیل ہے لیکن کھیت پامال کرنے والا بہادر و شہ سوار ھے ۔
جسم کا قاتل دار کا مستحق ھے لیکن روح کا قاتل کسی کو دکھائی نہیں دیتا ۔
جنگل میں ہم کسی انصاف کو نہیں مانتے ۔ یہاں تہذیب نام کی کوئی لغت نہیں ۔
(خلیل جبران)
بشکریہ
#انصافدنیا میں عدل و انصاف کو اس طرح مجروح کیا گیا ہے کہ اگر اسے جنات دیکھیں تو رونے اور چلانے لگیں ۔ اور اگر مردے اسے …
Posted by Waqas Ahmed on Monday, February 12, 2018