ڈھاک کے تین پات ۔ ایک صاحَب نے ڈھاکہ بَنگال میں …
ایک صاحَب نے ڈھاکہ بَنگال میں اُگنے والے پان کی ایک نَسل کے پَودے کو پہلی بار دیکھا ۔ اُس نَسل کے پان کے پَودے کو ڈھاکہ کی مُناسِبَت سے ڈھاک / ڈھاکہ کَہا جاتا ہَے ۔ اَب غالِباً ہُوا کُچھ یُوں ہوگا کہ اُنہوں نے جِس وَقت اُس فَصل کا کھیت دیکھا ہوگا ، اُس وَقت پَودوں پَر تین ہی پَتّے نَمُودار ہُوئے تھے، یا جِن چَند پَودوں پَر اُن کی نَظَر پَڑی ہوگی ، اُن سَبھی پَر اَبھی تین ہی پَتّے نِکلے تھے ۔
اِس سے اُن صاحَب نے یہ گُمان کِیا کہ یہ ایک نَئی قِسم کا اَور عَجیب پَودا ہَے کہ جِس کے ہَر پَودے پَر تین ہی پَتّے اُگتے ہَیں ۔ اَب ایک بار اُس پَودے کا ذِکر ہُوا کہ مَثَلاً ؛
اِس بَرَس کھیت میں دَس ہَزار پَودے اُگائے گَئے تھے ، اَور ایک لاکھ پان کے پَتّوں کی پَیداوار ہُوئی ہَے ، تو وُہ صاحَب چَمَک کَر بولے ؛
مِیاں کیا عَجیب بات کَرتے ہو ؟ ڈھاک کے تو تین ہی پات ہوتے ہَیں ۔ اَب تُم نے دَس ہَزار پَودے لَگائے تھے تو پَیداوار تیس ہَزار پان کی ہونی چاہِئے ۔ ۔ ۔ ۔
لوگوں نے لاکھ سَمَجھایا ، وُہ نہ مانے ۔
یہی رَٹ لَگائے رَکھّی : ہو نہ ہو ، ڈھاک کے بَس تین پات ۔
تبھی سے یہ مُحاورہ ہَٹ دَھرَمی کے لِئے عام ہو گَیا ۔
مَضامینِ مَولوی تَمیزُالّدین شِبلی
شاھِد پارَس
بشکریہ
ڈھاک کے تین پات ۔ ایک صاحَب نے ڈھاکہ بَنگال میں اُگنے والے پان کی ایک نَسل کے پَودے کو پہلی بار دیکھا ۔ اُس نَسل کے پا…
Posted by Shahid Paras on Sunday, February 11, 2018