یوم پیدائش ابراہم لنکن 12 فروری 1809 ۔ Kentucky…
ابراہم لنکن
12 فروری 1809 ۔ Kentucky امریکہ
لنکن ایک نہایت غریب گھرانے میں پیدا ہوا ، اس کے والد کسان اور موچی تھے ، اس کا گھر ایک کمرہ پر مشتمل تھا ۔۔۔ ابراہم لنکن نے نوجوانی میں محنت مزدوری کے بہت کام کئے ۔۔ دریا میں کشی چلا کر ، دکان میں منشی بن کر ، ڈاکیہ بن کر ، پیمائش کا کام کیا اور اس کے ساتھ ساتھ قانون کی تعلیم حاصل کرکے وکالت کرنے لگا ۔۔۔۔ عدالتوں میں اس کی قانونی قابلیت ، اس کے لطیفے اور حاضر جوابی کے بے شمار واقعات ہیں ۔۔۔۔
ابراہم لنکن 1846 میں کانگریس کا ممبر منتخب ہو گیا ۔۔
غلامی کا خاتمہ
ابراہم لنکن بچپن میں ایک مرتبہ نیو آرلینز گیا ، جہاں غلاموں کی منڈی لگتی تھی ، لنکن نے اس منڈی میں جو کچھ دیکھا وہ تمام عمر نہ بھولا ۔۔۔۔
جب 1858 میں سٹیفن ڈگلس نے غلامی کا مسئلہ چھیڑا تو لنکن نے غلامی کے خلاف ایسی شاندار تقریریں کیں کہ 1860 میں ریپبلکن پارٹی نے اس کو صدارت کے لئے نامزد کردیا ۔۔۔ پھر وہ امریکہ کا صدر منتخب ہوگیا تو غلامی کے خاتمے کے لئے ڈٹ گیا ۔۔
شمالی اور جنوبی ریاستوں کے درمیان غلامی کے مسئلہ پر جو کشمکش مدت سے جاری تھی ، وہ بڑھتے بڑھتے تاریخ کی خونریز جنگ میں تبدیل ہو گئی ۔۔
پہلے تو میدان جنگ میں شکست ہوئی لیکن لنکن کے فولادی عزم اور دانائی نے اس کی مشکلات آسان کردیں اور غلامی کے خاتمے کا آغا ہوا ۔۔۔۔۔
لنکن نے اپنے دور صدارت میں کانگریس پر زور ڈال کر امریکی آئین میں چودھویں ترمیم کروائی جس میں غلامی کے خاتمے اور غلامی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ۔۔۔
14 اپریل 1865 کو پریزیڈنٹ لنکن فورڈ تھیٹر میں بیٹھا تھا کہ ایک سیاسی دشمن نے اس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔۔
بشکریہ
یوم پیدائش ابراہم لنکن 12 فروری 1809 ۔ Kentucky امریکہ لنکن ایک نہایت غریب گھرانے میں پیدا ہوا ، اس کے والد کسان …
Posted by Asif Jilani on Sunday, February 11, 2018