” جوزف حبیب گریز : ترکی زبان کا منفرد لہجے اور حسی…

[ad_1] ” جوزف حبیب گریز : ترکی زبان کا منفرد لہجے اور حسیّت کا شاعر اور فنکار”
*** تحریر: احمد سہیل ***
::: جوزف حبیب گریز : ترکی کے شاعر مصور، مجسمہ ساز اور صحافی، 14 جون 1926 میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ جوزف گریز آج کل استبول کے قریب خوبصورت سیاحی شہر ” گالٹا” ( GALATA) میں قیام پذیر ہیں۔ ترکی، کے علاوہ انگریزی، عبرانی، اطالوی اور فرانسیسی جتنی اچھی بولتے ہیں اسی خوبصورتی اور روانی سے لکھتے بھی ہیں۔ 1955 میں میں ترکی کی فوج میں بھی خدمات سر انجام دیتے رھے۔ وہ ” وکیل”بنا چاہتے تھے۔ 1950 میں انھوں نے” لا کالج” میں داخلہ لیا۔ مگر ایک سال بعد انھوں نے قانون کے تعلیم ترک کردی۔ کیونکہ قانون کے پیشہ ان کے مزاج سے مطابقت نہیں تھی۔ انھوں نے 1997 میں ترکی کے ایک یہودی جریدے” ہارفٹما” (HAFTAMN) میں کام کیا۔ وہ ترکی کے ” ہیڈ ربائی” کے معتمد بھی رھے۔ ان کی مصوری میں استبول کے یہودی معاشرت اور ثقافت اور زندگی کا نمایاں عکس دکھائی دیتا ھے۔ وہ ترکی کے واحد شاعر تھے جن کو انکی کی شاعری پر سب سے زیادہ معاوضہ ملتا تھا۔ وہ بھرپور زندگی گذارتے ہیں سیاحت بہت کرتے ہیں وہ اپنی چھٹیاں فرانس اور اٹلی میں گزارتے ہیں۔ کاروں کا بہت شوق ھے۔ اس وقت ان کے پاس چار/4 قیمتی کاریں ہیں۔ ” رومانی موسیقی” سنے کا جنون کی حد تک شوق ھے۔ ان کے پاس مویسقی کا بڑا انتخاب موجود ھے۔ جوزف گریز کو جوانی میں ایک فرانسیسی لڑکی سے عشق ھوگیا تھا مگر ظلم یہ ھوا کہ ان کے ایک یہودی دوست نے ان کی محبوبہ سے شادی کرلی۔ مگر وہ آج بھی اس لڑکی کے عشق میں گرفتار ہیں۔ اور اس پر نظمیں لکھتے ہیں اور اور اس کے پیکر کے مجسمے تراشتے ہیں۔ انھوں نے کھبی شادی نہیں کی اور اب بھی مجرد ھے۔ ان کا کہنا ھے کہ” اس ” محبت” کے بعد کوئی محبت نہیں”۔۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ” وہ مسلمانوں کے ساتھ کیسے رھتے ہیں ؟” تو جوزف گریز نے جواب دیا” ” میں ترک ھوں اور صرف ایک یہودی” ۔۔۔۔ان کی شاعری کے کئی شعری بیاض شائع ھوچکے ہیں۔ انھوں نے ایک تنقیدی کتاب ” ترکی شاعری: بیسویں صدی، تاریخ اور انتقادات “(1998 ) (Turkish poetry 20th century History and criticism) بھی لکھی ھے۔ (احمد سہیل) :::
۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔
جوزف حبیب گریز /ترکی
ترجمہ: احمد سھیل
ھم بازیگر ہیں
زندگی اور موت کے درمیان معلق ھیں
بے شمار کرتبوں کے ساتھ
ھم کئی برسوں سے
زندہ رہنا چاہتے ہیں
ھم شیخی بھگارتے ہیں
ایک مسکراہٹ سے دوسری مسکراہٹ بناتے ہیں
کہتے ہیں
ھم نے چیزین حاصل کرلین
اور ھم چھین لیتے ہیں
جیسے تمھاری پگڑی
لیکن ھم ایسا کیوں کرتے ہیں
بعدازان ھم جان لیتے ہیں
ھماری کامیابیاں وحشت ناک تھیں
ھم دنیا میں خود طوفان ہیں
اپنی مسکراہٹوں کے ساتھ
_____________________________________________
“ھم خود طوفان ہیں”
جوزف حبیب گریز / ترکی
ترجمہ:احمد سھیل
ھم خود طوفان ہیں
اور کہتے ہیں
ھم سکونت پذیر ہیں
برسوں سے
ھوا کو کھنچتے ہیں
شاید ھم آباد ھیں
خاصے برسوں سے
ہچکچاتے ہیں ــ آوارہ پھرتے ہیں
کئی برسوں سے
ھم رھتے ہیں
چند لمحے
چند منٹ
صرف
زندہ رہنے کے لیے
-:::—- احمد سہیل —-:::


بشکریہ

" جوزف حبیب گریز : ترکی زبان کا منفرد لہجے اور حسیّت کا شاعر اور فنکار"*** تحریر: احمد سہیل ***::: جوزف حبیب گریز : تر…

Posted by Ahmed Sohail on Thursday, March 2, 2017

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo