جدید فارسی شاعری کے نمائندہ شاعر-1 نیما یو شیج (18…

[ad_1] جدید فارسی شاعری کے نمائندہ شاعر-1
نیما یو شیج
(1895ء – 1959ء)

طبرستان کے گاؤں یوش میں پیدا ہوئے اور تہران میں وفات پائی۔ ابتدائی تعلیم اپنے والدین سے اور مشہور شاعر نظام وفا سے حاصل کی۔ مؤخر ذکر کی صحبت میں شاعری کا ذوق پیدا ہوا۔ تہران کے مدرسۂ سیں لوئی میں فرانسیسی سیکھی اور آستارا کے دبیرستان حکیم نظامی سے فارسی زبان اور ادب کی تعلیم مکمل کی۔ شروع میں غزلیں اور رباعیاں کہیں۔ خیال ہے کہ پہلی آزاد نظم 1926ء میں کہی، لیکن باقاعدہ آزاد شاعری 1935ء میں رسالۂ موسیقی کی ادارت میں شامل ہونے کے بعد شروع کی۔ 1948ء کے بعد کئی برس تک وزارت اطلاعات کے شعبۂ مطبوعات میں تنقید اور تحقیق کے فرائض انجام دیے۔ اپنی زندگی میں اپنی تصانیف کے مخلوط ایڈیشن شائع کیے ہیں۔ متعدد تنقیدی مضامین بھی ان کے قلم سے یادگار ہیں۔ ان میں سے بعض 1969ء میں یادداشتہا کے نام سے شائع کیے گئے ہیں۔

* * * *

نیما یو شیج کی شاعری سے ایک انتخاب
—————————————–

قطرہ قطرہ گررہی ہے چاندنی
(فارسی نظم کا اردو ترجمہ)
*************************

قطرہ قطرہ گررہی ہے چاندنی،
چمک رہے ہیں جگنو،
کوئی شے ایسی نہیں، جو کسی کی آنکھ کی نیند بھر کے لیے توڑ دے لیکن
میری آنسو بھری آنکھوں کی نیند
ٹوٹ چکی ہے، ان نیند کے ماتوں کے غم میں

سحر میرے ساتھ پریشان حال ٹھہر گئی ہے
صبح چاہتی ہے کہ میں اس کے مبارک دم سے
ان جان ہارے لوگوں کو بشارت دوں،
لیکن اس سفر کے خیال ہی سے
میرے جگر میں کاںٹا سا انگ گیا ہے
گلاب کی اس نازوں پلی کونپل کا بدن،
جسے میں نے اپنے دل و جاں سے بویا تھا،
اور جسے میں نے اپنے دل و جاں سے پالا پوسا تھا،
افسوس! آج وہی میرے پہلو میں ٹوٹ رہا ہے

میں دیواروں پر اپنے ہاتھ پھیر رہا ہوں
تاکہ کوئی دروازہ کھول سکوں،
میں بے کار کھڑا تکتا ہوں
کہ شاید کوئی دروازے پر آجائے،

لیکن ان کے اجڑے در و دیوار
میرے سر پر گرنے لگے ہیں

قطرہ قطرہ گررہی ہے چاندنی،
چمک رہے ہیں جگنو،
ایک تھکا ہارا تنہا شخص کہیں دور نگر سے آیا ہے
اس کے پاؤں میں چھالے پڑے ہوئے ہیں
وہ ایک دیہاتی گھر کے دروازے پر رک گیا ہے
اس کے سر پر گٹھری ہے
اس کا ہاتھ دروازے پر ہے
اور وہ اپنے آپ سے کہتا ہے:
—– میری آنسو بھری آنکھوں کی نیند
ٹوٹ چکی ہے، ان نیند کے ماتوں کے غم میں

* * * * *

تعارف و ترجمہ: ن م راشد


بشکریہ

جدید فارسی شاعری کے نمائندہ شاعر-1نیما یو شیج(1895ء – 1959ء)طبرستان کے گاؤں یوش میں پیدا ہوئے اور تہران میں وفات پا…

Posted by Yasir Habib on Monday, February 5, 2018

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo