آج پاکستان کے ممتاز ادیب ، ماہر لسانیات ، نقاد ، د…

[ad_1] آج پاکستان کے ممتاز ادیب ، ماہر لسانیات ، نقاد ، دانشور شکیل عادل زادہ کی سالگرہ ہے ۔۔

شکیل عادل زادہ یکم فروری 1939 انڈیا کے شہر مرادآباد میں پیدا ہوئے ۔۔ آپ کے والد صاحب مرادآباد سے ماہنامہ مسافر شائع کیا کرتے تھے ، جس کی ادارت رئیس ا،مروہوی کرتے تھے ۔۔ والد صاحب کی وفات کے بعد 9 سال کی عمر میں آپ کے نانا نے آپکو رئیس امروہوی کے گھر پرورش کے لئے حوالے کر دیا ۔۔۔
کراچی ہجرت کے بعد شکیل عادل زادہ رئیس امروہوی اور ان کے بھائی جون ایلیا کے گھر میں رہتے رہے ۔۔۔ کامرس میں گریجویشن کیا ۔۔ اسی گھرانے میں شکیل صاحب کی ادبی تربیت کے بعد ادبی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ۔۔۔
ادبی خدمات

سب رنگ ڈائجسٹ کا اجراء

جنوری 1970 میں شکیل عادل زادہ نے سب رنگ ڈائجسٹ کا کراچی سے اجراء کیا ۔۔۔۔
ڈائجسٹ کا عام تصور یہ ہے کہ اس میں جاسوسی اور رومانوی کہانیاں ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ لیکن شکیل عادل زادہ نے سب رنگ ڈائجسٹ کو خالص ادبی ڈائجسٹ کے طور پر نکالا جس میں اردو زبان کے قواعد ، املا ، انشاء اور زبان کی صحت کا خاص اہتمام کیا جاتا تھا ۔۔۔۔ اس ڈائجسٹ نے عام لوگوں کی نہ صرف ادبی تربیت کی بلکہ ادب پڑھنے کا ذوق و شوق پیدا کیا ۔۔ شکیل صاحب نے اس ڈائجسٹ میں اردو کے قدیم و جدید ادیبوں کے ساتھ عالمی ادیبوں کو بھی متعارف کروایا ۔۔۔۔ سب رنگ نے پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں اردو پڑھی جاتی تھی فروخت کے ریکارڈ قائم کئے ۔۔۔ اور یہی سب رنگ ان کی پہچان اور شناخت ہے ۔۔۔۔۔۔۔ سب رنگ ہی ان کی محبت ، ان کا عشق اور وسیلہ معاش تھا ۔۔۔۔ لیکن یہ شوق ان کو بہت مہنگا پڑا ۔۔۔۔۔ دنیا بھر سے نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، تامل ، ترکی ، روس ، تمام یورپ ، امریکہ ، لاطینی امریکی ادبی شہ پارہ کہانیاں منگوانا ، تراجم کروانا ، عالمی ادیبوں کی بائیو گرافی کی خریداری ، کتابت کی نزاکت ، اقبال مہدی اور انعام راجا جیسے مہنگے آرٹسٹوں سے سرورق اور اسکیچز بنوانا ، کاغذ کی مہنگائی ، نوک پلک سنوار کر طباعت کا خرچہ ۔۔۔ لہٰذا سب رنگ دو سال کبھی تین سال بعد شائع ہونے لگا ۔۔۔۔۔ 2001 میں شکیل صاحب نے سب رنگ ایک نئے عزم سے باقاعدہ شائع کرنے کی کوشش کی ۔۔۔۔۔۔

ناول ۔۔۔ بازی گر
شکیل صاحب نے ناول بازی گر لکھنا شروع کیا جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا ۔۔۔
یہ ناول غیر منقسم ہندوستان کے یو پی اور دکن کے علاقوں کے پس منظر میں لکھا گیا ہے ۔۔ اس ناول میں نوابوں سے لے کر بدمعاشوں چاقو بازوں کی داستانوں کے ساتھ ساتھ زندگی کا فلسفہ بھی بیان ہوا ہے ۔۔۔

سوانح نگاری اور تنقید نگاری

شکیل عادل زادہ نے سوانح نگاری میں اپنا اسلوب خود ایجاد کیا ہے ۔ ان کی سوانح نگاری ڈرامائی دلچسپی اور مختصر ہوتی ہے ۔۔۔۔ محض چند سطور میں کسی بھی ادیب کی تمام زندگی کا احاطہ کرنے کا ہنر صرف شکیل صاحب کو آتا ہے جس سے شکیل صاحب کے وسیع المطالعہ ہونے کا پتہ چلتا ہے ۔۔۔۔۔
بطور نقاد ، شکیل صاحب ادیب کو ٹکٹکی پر نہیں کستے ، نہ ادیب کے پاؤں کاٹ کر اس کا قد گھٹانے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ وہ ہر ادیب سے محبت کرتے ہیں اور ادیب کی خامی سے درگزر کرکے اس کی خوبیوں کا پازیٹیو پہلو دکھاتے ہیں اور یہ بھی صرف عادل صاحب کا ہنر ہے اور ان کی اعلیٰ ظرفی کا ثبوت ہے ۔۔۔
شکیل صاحب کی نثر پڑھنے کے لئے لغت بھی رکھنی پڑتی ہے ۔۔
وہ ایک ایک لفظ چن کر اپنی تحریر کی تعمیر کرتے ہیں ۔۔۔ ان کی تحریر نپے تلے ، سجے سنورے لفظوں میں ڈھل کر سامنے آتی ہے ۔۔

شکیل عادل زادہ کے سامنے کوئی بھی کہانی رکھ دیجئے وہ اس کا خلاصہ / افسانہ نگار کا پیغام / کہانی کی روح کیا ہے ؟ صرف ایک سطر میں اپنا ریویو دینے کا ہنر بھی صرف انہی کا خاصہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔

شکیل عادل ز ادہ نے لفظوں کو اپنی سوانح کے بیچ ایسے ہی برتا ہے ، جیسے ریاضی داں اشکال سے کام لیتا ہے ۔ کہیں کوئی لفظ زیادہ نہیں اور لفظوں کی دیواروں کے بیچ چہرے نظر آتے ہیں ، کیسے کیسے چہرے ؟

سادہ طبیعت آدمی ہیں ۔ ہر جینئس کی طرح بچوں کی سی معصومیت سے باتیں کرتے ہیں ، مسکراہٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں اور اپنی تحریر کے برعکس عام الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔۔۔۔

بلاشبہ وہ ایک زندہ لیجنڈ ہیں ، جن کو تمام اردو دنیا میں نہایت عزت و احترام حاصل ہے ۔۔۔۔۔۔۔ خواہ وہ اردو پر اتھارٹی عالی جناب ڈاکٹر جمیل جالبی ہوں یا کہانیوں کا عام قاری ، سب ان سے پیار کرتے ہیں ۔۔۔۔۔

شکیل عادل زادہ ایک معدوم ہوتی پوری تہذیب کے آخری نمائندے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔


بشکریہ

آج پاکستان کے ممتاز ادیب ، ماہر لسانیات ، نقاد ، دانشور شکیل عادل زادہ کی سالگرہ ہے ۔۔شکیل عادل زادہ یکم فروری 1939 ان…

Posted by Asif Jilani on Wednesday, January 31, 2018

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo