“امرک سنگھ کو تم نے قتل کیا تھا؟” “نہیں!” اٌس نے …

[ad_1] “امرک سنگھ کو تم نے قتل کیا تھا؟”

“نہیں!” اٌس نے اپنی سبزی مائل قہوہ رنگ آنکھیں میری سمت گھمائیں.”میں نے اسے قتل نہیں کیا!”

موسٰی کی پٌرسوچ آنکھیں کچھ دیر خاموشی سے مجھ پر گڑی تعین کرتی رہیں کہ آیا اسے مزید بولنا بھی چاہیے کہ نہیں۔ میں بڑے بڑے کاغذی ڈبوں میں جعلی نام سے امریکہ کی فلائیٹ کے بورڈنگ کارڈز اور پناہ کی درخواستوں سمیت کلووز سے کرایہ کی کار کی رسیدیں تک دیکھ چکا ہوں میں نے اسے بتایا تھا۔ان کی تاریخیں بھی وہی تھیں جن دنوں میں امرک سنگھ کی موت ہوی تھی۔اس لیے مجھے یہ تو یقین تھا کہ اس سارے واقعہ میں کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی طرح اسکا ہاتھ موجود تھا مگر کسطرح،اس بات سے میں لاعلم تھا۔

“میں صرف حقیقت جاننا چاہتا ہوں! مجھے اس سے کوی غرض نہیں کہ قتل تم نے کیا ہے یا کسی اور نے!وہ اسی قابل تھا”میں نے کہا تھا۔

“میں نے اسے نہیں مارا،اْس نے خودکشی کی!______لیکن ہاں! ایسا ممکن ہم نے کیا!”

مجھے کچھ سمجھ نہ آیا کہ اسکی اس بکواس کا کیا مطلب تھا۔

“میں امریکہ اسے ڈھونڈنے نہیں گیا تھا۔میں تو کچھ اور کاموں کے سلسلے میں پہلے سے وہاں موجود تھاجب میں نے وہاں کے اخبارات میں اپنی بیوی پر حملے کے جرم میں اسکی گرفتاری کی خبر دیکھی۔اسکی رہائش گاہ کا پتہ بھی درج تھا۔میں کتنے سالوں اسے ڈھونڈتا پھرا تھا تاکہ اس سے اپنے پچھلے حساب چکتا کر سکوں۔ میں ہی نہیں ہم میں سے بہت سے لوگ اسی کوشش میں مگن تھے۔چناچہ کچھ ضروری معلومات حاصل کر کے کر میں اسے تلاشتا کلووز گیا جہاں میں نے اسے ایک ٹرکوں کی گیراج میں جا لیا جہاں وہ اپنے ٹرک کی سروس کے سلسلے میں موجود تھا۔مگر وہ وہ امرک سنگھ نہیں تھا جسے میں جانتا تھا ، جالب قادری اور اسکے جیسے بہت سے دوسروں کا قاتل ۔وہ تو ایک بہت بدلا ہوا شخص تھا ،بہت ہی ڈرا ہوا اور شکستہ حال۔مجھے اس پر ترس آ گیا۔میں نے اسے تسلی دی کہ ڈرے مت! میں اسکا کچھ نہیں بگاڑوں گا۔میں تو صرف یہ بتانےآیا تھا کہ جو کچھ اس نے ہمارے ساتھ کیا ہم اسے کبھی بھولنے نہیں دیں گے!”

میں نیچے گلی میں اسے الوداع کہنے آیا تھا جب وہیں کھڑے کھڑے ہم گفتگو میں گم ہو گئے تھے۔

“دوسرے کشمیریوں نے بھی وہ خبر اخبارات سے ہی دیکھی اور پھر وہ کشمیر کے اس قصاب کو اور اسکے حالات کو دیکھنے کے لیے پہنچنے لگے۔ان میں صحافی بھی تھے ، مصنف بھی،فوٹوگرافرز بھی اور وکیل بھی حتی کہ عام لوگ بھی سب اسکے آفس میں،گھر پر،بازاروں میں،گلیوں میں ،اسکے بچوں کے سکول میں بلاناغہ ظاہر ہونے لگے ۔وہ ہمیں دیکھتے رہنے پر مجبور تھا اور وہ سب کچھ یاد کرتے رہنے پر مجبور تھا۔اسی بات نے اسے پاگل کیا ہو گا یہاں تک کہ اس نے خود کو ختم کر لیا۔تو جہاں تک تمھارے سوال کا تعلق ہے’ نہیں’! ۔۔۔میں نے اسے قتل نہیں کیا!”

ہمارے عقب میں واقع سکول کے پھاٹکوں پر بنی چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتی بدصورت نرس کی پینٹنگ تھی جسکے سامنے کھڑے ہو کر پھر موسٰی نے وہ کہا جو میری رگوں میں خون جما دینے کے لیے کافی تھا۔انکی ٹھنڈ میری ہڈیوں میں اتر رہی تھی جبکہ وہ الفاظ بہت محبت بھرے٬ دوستانہ اور پرسکون لہجے میں مسکراتے ہونٹوں سے کہے گیے تھے جیسے وہ مجھے محض چھیڑ ہی تو رہا تھا۔

“۔ایک دن اسی طرح کشمیر بھارت کو خودکشی پر مجبورکر دے گا! تم ہمیں اندھا کر سکتے ہو! اپنی گولیوں سے ہماری آنکھیں پھوڑ سکتے ہو مگر خود اپنی نہیں!تمھاری آنکھیں پھر بھی یہ دیکھنے کو ذندہ رہیں گی کہ تم نے ہمارے ساتھ کیا کیا۔تم ہمیں تباہ نہیں کر رہے،تم تو ہمیں تعمیر کر رہے ہو! تباہ تو تم اپنے آپ کو کر رہے ہو۔خدا حافظ!۔۔گارسن بھائی”

وہ رخصت ہوا اور اسکے بعد میں نے اسے پھر کبھی نہیں دیکھا!

انتخاب و ترجمہ: صوفیہ کاشف


بشکریہ

"امرک سنگھ کو تم نے قتل کیا تھا؟""نہیں!" اٌس نے اپنی سبزی مائل قہوہ رنگ آنکھیں میری سمت گھمائیں."میں نے اسے قتل نہیں ک…

Posted by Yasir Habib on Monday, January 29, 2018

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo