” *ممکن ہو سکنا* ” : آپ سے ممکن ہو سکے تو میرا ک…
❎: آپ سے ممکن ہو سکے تو میرا کام کر دیجیے۔
ممکن کے معنی میں خود ہی “سکنے” کا مفہوم شامل ہے۔ لہذا “ممکن ہو سکنا” لغو بات ہوگی۔ یہ جملہ اس طرح درست ہوگا؛
▪آپ سے ہوسکے تو میرا کام کر دیجیے۔
▪آپ سے ممکن ہو تو میرا کام کر دیجیے۔
” *مہینے کی تاریخیں* ”
❎ آج مارچ کی پانچ تاریخ ہے۔
❎ یہاں ہر ماہ کی سات تاریخ کو تنخواہ دی جاتی ہے۔
مہینے کی تاریخوں کو اس طرح استعمال کرنے کی غلطی اس قدر عام ہوگئی ہے کہ کسی کا دھیان اس طرف نہیں جاتا۔ اوپر کے جملوں کی صحیح شکلیں اس طرح ہوں گی؛
▪آج مارچ کی پانچویں ہے۔
▪یہاں ہر ماہ کی ساتویں کو تنخواہ دی جاتی ہے۔
یعنی تاریخوں کا عدد سالم لکھنے یا بولنے کی بجائے اس میں “ویں” بڑھانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ لفظ “تاریخ” لانے کی ضرورت نہیں۔
البتہ اگر مہینہ تاریخ کے بعد لایا جائے تو تاریخ کا سالم عدد لکھنا درست ہے۔
مثلاً
▪آج پانچ مارچ ہے۔
▪یہ واقعہ سات فروری کو رونما ہوا۔
بشکریہ
" *ممکن ہو سکنا* " ❎: آپ سے ممکن ہو سکے تو میرا کام کر دیجیے۔ ممکن کے معنی میں خود ہی "سکنے" کا مفہوم شامل ہے۔ لہذا "…
Posted by Mohsin Raza on Sunday, January 28, 2018