آج سے روزانہ کی بنیاد پر دو دو غلط العام/غلط العوا…
غلط العوام
(1) صبح کا ناشتا دستیاب ہے۔
تفصیل: ناشتا صبح ہی کو کیا جاتا ہے۔ رات کا ناشتا یا دوپہر کا ناشتا کوئی چیز نہیں، سو صرف درست یہی ہے کہ
“ناشتا دستیاب ہے”
(2): جھوٹے الزامات
تفصیل: کبھی آپ نے سچے الزامات سنے؟؟ نہیں؟؟ تو درست بھی “الزامات” ہی ہے. ناکہ جھوٹے الزامات۔
ضرب المثال:
(1): آدمی آدمی پر گرتا ہے۔
مطلب: بہت زیادہ بھیڑ، رش، ہجوم
استعمال: اندرون شہر کا تو پوچھیے ہی مت جہاں آدمی آدمی پر گرتا ہے۔ ایسی جگہوں سے دل گھبراتا ہے. وغیرہ
(2): پیٹ سے پاؤں نکالنے لگے ہیں۔
مطلب: غلط یا نالائق حرکات کرنا۔
استعمال: اُدھر میاں ظہور کے بیٹے کو دیکھیے قد ابھی نکلا نہیں، پیٹ سے پاؤں نکالنے لگے ہیں۔ وغیرہ
ذخیرہ الفاظ:
(1): تَجَاہلِ عَارِفَانہ
معنی: جان بوجھ کر لاعلم بننا۔
استعمال: نفیسی صاحب بڑے جی دار آدمی ہیں۔ جہاں دیدہ ہیں مگہیں۔
کی بات پر تجاہلِ عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔
(2): رَفِیعُ الْمَرتَبَت
معنی: اونچے مرتبے والا، اونچی شان والا۔
استعمال: اپنے،علم، عمل اور عاجزی کی وجہ سے صوفی صاحب ایک رفیع المرتبت شخصیت ہیں۔
نوٹ: اساتذہ کرام کسی بھی غلطی پر کھل کے رائے دے سکتے ہیں۔
بشکریہ
آج سے روزانہ کی بنیاد پر دو دو غلط العام/غلط العوام، ضرب المثال اور ذخیرہ الفاظ دیے جائیں گے،تاکہ تحریر لکھتے ہوئے ان ال…
Posted by Mohsin Raza on Saturday, January 27, 2018