ہاتھ کَنگَن کو آرسی کیا ہَے ۔ جَیسے آج کَل…
جَیسے آج کَل مَستَورات سِنگھار و آرائشِ کے لِئے سٹُول پَر سِنگھار میز ( ڈریسنگ ٹیبل ) کے سامنے بَیٹھی ہَیں ، کہ سِنگھار میز میں قَدِ آدَم آئینہ لَگا ہوتا ہَے ، گَئے وَقتوں میں خَواتین پَلَنگ پَر بَیٹھ کَر سولہہ سِنگھار کَرتی تھیں ۔ جَیسے پاندان ہوتا ہَے ، وَیسے ایک نَقرَئی ( چاندی کا ) ڈَبّہ اُن کے پاس ہوتا تھا جَیسے آج کَل ( بیُوٹی باکس ) ہوتا ہَے ۔
اُس سِنگھار دان میں غازہ ( پاؤُڈر ، لالی ، مِسّی ، سُرمہ ، کاجَل ، بِندِیا ، کے عِلاوہ ، زیورات میں ماتھے کا جُھومَر ( ٹِیکا ) ، گُلُوبَند ( گَلے کا ہار ) ، جُھمکے ( بالِیاں ) ، اَنگُوٹِھیاں ، نَتھلی / کوکا ، پائل / پازیب ، چُوڑِیاں ، کَنگَن ، بالوں کے ساتھ ساتھ آرسی بھی ہوتی تھی ۔ اِن کے عِلاوہ سولہہ سِنگھار میں ، کَلائی میں پہننے کے لِئے تازہ پُھولوں کے گَجرے ہوتے تھے ۔
اَب جَیسے آج کَل تو خَواتین سِنگھار میز کے آئینے میں دیکھ کَر سُرخی ، کاجَل ، لالی ، فیس پاؤُڈر ، وَغیرہ کا جائزہ لیتی ہَیں ، پہلے وَقتوں میں چاندی کی بنی ایک اَنگُوٹھی نُما ایک شَئے بھی ہوتی تھی جِسی میں نَگینے کی جَگہ ہاتھ کی مِلی ہُوئی اُنگلِیؤں کی چَوڑائی ( چَپّہ ) جِتنے ایک دائرے میں ایک آئینہ جَڑا ہوتا تھا ۔ اُسے بائیں ہاتھ کی بَڑی اُنگلی میں پہن کَر ، اُس کے آئینے میں دیکھ د دیکھ کَر کاجَل لَگاتی ، جُھومَر جَماتی ، اَور بِندِیا سَجاتی تھیں ۔ اَب ہاتھ میں کَنگَن کَیسا لَگتا ہَے ، یہ دیکھنے کے لِئے آرسی یا کِسی اَور کَسوٹی کی ہَرگِز ضُرُورَت نَہیں ہوتی کہ ہاتھ اَور کَنگَن تو وَیسے ہی آنکھوں کے سامنے ہَیں ۔ اِسی نِسبَت سے کِسی شَک و شُبہے سے بالاتر شَئے کے لِئے کہتے ہَیں :
ہاتھ کَنگَن کو آرسی کیا ہَے
پَڑھے لِکھے کو فارسی کِیا ہَے
مَضامینِ شِبلی
بشکریہ
ہاتھ کَنگَن کو آرسی کیا ہَے ۔ جَیسے آج کَل مَستَورات سِنگھار و آرائشِ کے لِئے سٹُول پَر سِنگھار میز ( ڈریسنگ ٹیب…
Posted by Shahid Paras on Sunday, January 21, 2018