کتاب: سکوت (عالمی ادب سے انتخاب) مترجم: سید سعید ن…
مترجم: سید سعید نقوی
پہلی اشاعت: 2015ء
پبلیشر: شہرزاد، بی-155، گلشنِ اقبال، کراچی۔
* * * *
ڈاکٹر سید سعید نقوی کا بنیادی طور پر حیدرآباد ، سندھ سے تعلق ہے۔ لیکن عرصہ دراز سے امریکہ کے شہر نیویارک میں مسیحائی اور طبیبی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ اپنے روزگار کی مصروفیات اور اپنے نہایت قیمتی وقت میں سے ادب کو بھی وقت دیتے ہیں اور ترجیحاً بنیاد پر ادب کے فروغ کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ افسانہ نگاری، ناول نگاری کے ساتھ ساتھ عالمی ادب کے اردو تراجم کرنے میں بھی گہرہ شغف رکھتے ہیں۔ اردو تراجم کے علاوہ آپ نے اردو کے شاہکار افسانوں کے انگریزی میں بھی ترجمے کیے ہیں۔ جسے اکسفورڈ یونیورسٹی پریس، کراچی نے شائع کیا ہے۔
زیرِ نظر مجموعہ میں آپ نے اردو ترجمے کے لیے معاصر عالمی ادیبوں کے معروف افسانوں کا انتخاب کیا ہے۔ جس میں نوبل انعام یافتہ ادباء گبریل گارسیا مارکیز (کولمبیا)، مویان (چین)، ہرٹامیولر (رومانیہ)، اورحان پاموک (ترکی)، ایلس منرو (کینیڈا) کے افسانوں کے ساتھ ساتھ معروف ادیب ہاروکی موراکامی (جاپان)، ریمنڈ کارور (امریکہ)، طاہر بن جلون (مراکش) کے افسانے بھی شامل ہیں۔ افسانوں کے علاوہ امریکی ادیب جان ایڈورڈ ولیمز کے ناول “اسٹونر (Stoner)” کے دوباب ، طاہر بن جلون کا انٹرویو اور ناول “آخری دوست” کا ایک باب، نائجیریا کے نوبل انعام یافتہ ادیب وولے شوینکا (Wole Soyinka) کے بی بی سی پر نشر کیے گئے لیکچرز کے ترجمے بھی شامل ہیں۔ کتاب کی مکمل فہرست پوسٹ امیجز میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
* * * *
کتاب کی خریداری کے رابطہ کریں:
Fazlee Book Supermarket
Urdu Bazar Karachi
Ph: (9221) 32212991-32629724
Mobile no: 03323538554
* * * *
سید سعید نقوی صاحب کے ترجمہ کردہ دو افسانے اس گروپ میں بھی پوسٹ کیے گئے تھے۔ جنہیں پڑھ کر آپ ترجمہ کے اعلٰی معیار کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔ پوسٹ کیے گئے ان افسانوں کی تفصیل نیچے دی جارہی ہیں۔
(1) افسانہ نمبر 44: ہاتھی کی گمشدگی، تحریر: ہاروکی موراکامی (جاپان)
پڑھنے کے لیے لنک:
https://www.facebook.com/groups/AAKUT/permalink/1966619913568532
(2) افسانہ نمبر 110: ہمسائے، تحریر: ریمنڈ کارور (امریکہ)
پڑھنے کے لیے لنک:
https://www.facebook.com/groups/AAKUT/permalink/2104683759762146/
بشکریہ
کتاب: سکوت (عالمی ادب سے انتخاب)مترجم: سید سعید نقوی پہلی اشاعت: 2015ء پبلیشر: شہرزاد، بی-155، گلشنِ اقبال، کراچی۔…
Posted by Yasir Habib on Monday, January 22, 2018