چیخوف کے یوم پیدائش پر ۔۔۔ عالی جناب شکیل عادل زا…

[ad_1] چیخوف کے یوم پیدائش پر ۔۔۔ عالی جناب شکیل عادل زادہ کی چیخوف پر جا مع سوانح عمری ۔ اردو کے صاحب اسلوب اور سوانح نگاری میں اپنے اسلوب کے خود موجد شکیل عادل زادہ کے قلم سے ۔۔۔۔

جنوبی روس بحیرہ آزوف کے شہر تانگروگ ، 17 جنوری 1860 ، غربت زدہ گھرانے کے پانچ بچوں میں تیسرے نمبر پر چیخوف کی پیدائش ۔۔۔۔ دادا کھیت مزدور ، باپ اشیاء خوردونوش فروش ، ماں نہایت مہربان ، باپ سخت گیر اور کٹ حجت مذہبی ۔ اولاد پر ہاتھ اٹھانا معمول ۔۔ دکان میں ہاتھ بٹانے اور چرچ میں مقدس نغمات سرائی کے لئے باپ کا اصرار اور بادل ناخواستہ بیٹے کی آمادگی ۔۔۔ یونانی طلبہ کے اسکول میں ابتدائی تعلیم کے بعد مقامی ہائی اسکول میں داخلہ ۔۔۔ کاروباری نقصان اور دیوالیہ ہوجانے پر ایمان دار اور غیر تجارتی وضع کے باپ کا گھر بار سمیٹ کر ماسکو منتقلی بلکہ فرار اور تن تنہا چیخوف کا تعلیمی صرف اور زندگی کشی کا عزم ۔۔۔
اعلیٰ تعلیم کے اس اسکول میں بیش تر نصاب یونانی اور اطالوی کلاسیک پر مشتمل تھا ۔ چیخوف کو ان مضامین سے کوئی مناسبت نہ تھی ، ہر چند اس کا ادبی ذوق اسکول کے سارے طلبہ سے بیش تر تھا ۔۔ تعلیمی دورانیے میں کوئی قابل ذکر کارنامہ انجام نہیں دیا ۔ نصاب سے زیادہ دوسرے مطالعہ کا جنون تھا ۔ شہر کی لائبریری میں کثرت سے نشست اور تھیٹر بینی محبوب مشغلہ تھا ۔۔ ٹیوشن کرکے کسی نہ کسی طرح تعلیمی سلسلہ برقرار رکھا اور 19 سال کی عمر میں گریجویشن کرلیا ۔۔۔
اپنے آبائی شہر سے چیخوف کو بڑی گھٹن محسوس ہوتی تھی حالانکہ وہ روس کے دوسرے ساحلی شہروں سے زیادہ مختلف ، زیادہ سرگرم اور متحرک شہر تھا ۔۔۔ اسکول کے زمانے سے ہی تخلیقی کونپلیں پھوٹنے لگی تھیں ۔۔ مزاحیہ خاکے ، استادوں اور پادریوں کی نقل پر مبنی شرارتی ڈرامے لکھنے شروع کر دئے تھے اب ان میں سے کچھ بھی محفوظ نہیں ۔۔۔
1879 انیس سال کی عمر میں چیخوف نے ایک قلاش مگر خوش باش نوجوان کی حیثیت سے ماسکو کا رخ کیا ۔۔۔
گھر کی بے تر تیبی کا وہی حال تھا ۔ تاہم آگے تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور میڈیکل کالج میں داخلہ لے لیا اور 1884 میں ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کر لی ۔ اس عرصہ میں خاندان کی کفالت بھی زیادہ تر چیخوف کے ذمے رہی ۔ باپ ایک معمولی ملازم تھا ۔۔
طبی تعلیم کے دوران چیخوف کی سماجی سرگرمیاں شدومد سے جاری رہیں ۔ طب سے آمدنی ناکافی تھی گھر چلانے کے لئے فری لانس صحافت اور ادبی کام کی مشقت لازم تھی ، لکھنا محض شوق نہیں اب ایک ادبی ضرورت بھی تھا ۔۔۔
چیخوف کی ابتدائی تحریریں این توشا چیخونت کے نام سے شائع ہوئی تھیں گو یہ فرضی نام سمتوں میں مقبول ہوچکا تھا ۔۔۔
لیکن 1888 میں اس نے اپنے اصلی نام سے لکھنا شروع کیا ۔ فرضی نام سے وہ اتنا کچھ لکھ چکا تھا کہ بعد کے ناقابل فراموش سے کہیں زیادہ وزنی تھا اور وہی زہریلا سچ کہ وزن سے مراد وقعت نہیں ہے ۔ تخلیق کا وزن کمیت سے نہیں ، کیفیت سے عبارت ہے ۔۔۔ چیخوف کے ہزار لفظوں پر مشتمل مزاحیہ خاکوں نے باقاعدہ ایک ادبی صنف کی حیثیت اختیار کرلی تھی ۔ 1886 میں مشہور ناول نگار دمتری گریکوروچ نے چیخوف کو نئی نسل کے اول درجے کا فنکار قرار دیا تھا ۔ اسی مدح سرا کے ذریعے چیخوف کی ملاقات الیکسی سورین سے ہوئی ۔۔ سورین نے چیخوف کی کہانیوں کے معاوضے میں اضافہ کردیا ۔ قلم دوست نیکوکار سورین کا یہ اقدام چیخوف کے لئے کسی قدر فراغت خاطر ، مہمیزئ شوق کا باعث ہونا چاہئے تھا ، ہوا بھی یہی ۔۔ چیخوف نے اور یک سوئی اور تن دہی سے لکھا ۔۔ 1886 میں کہانیوں کا مجموعہ ” موٹلی اسٹوریز ” اور 1888 میں دوسرا مجموعہ ” ان دی ٹوائے لائٹ ” شائع ہوا ۔ اس پر چیخوف کو پشکن انعام سے مشرف کیا گیا ۔ 1888 میں اس کے ایک اور ادبی کارنامے نے ہم عصروں کو خاصا متلاطم کیا ۔ یہ نادرن ہیرالڈ میں چھپنے والی اسٹیپی نامی تحریر تھی ۔۔۔۔۔ چیخوف نے اپنے بچپن کے سفر یوکرائن کی سرگزشت تمام تر احساس اور مشاقی سے بیان کی تھی ۔۔۔ احساس کے ساتھ مشاقی ہو تو دو آتشہ ہے ۔ سنجیدہ ادب کا تجربہ کرتے کرتے چپکے چپکے چیخوف کے مزاحیہ ادب پر سنجیدہ ادب کا غلبہ ہو چکا تھا ۔۔۔۔۔

جاری ہے ۔۔۔۔


بشکریہ

چیخوف کے یوم پیدائش پر ۔۔۔ عالی جناب شکیل عادل زادہ کی چیخوف پر جا مع سوانح عمری ۔ اردو کے صاحب اسلوب اور سوانح نگاری …

Posted by Asif Jilani on Tuesday, January 16, 2018

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo