بورخیس سے میری واقفیت شروع کے مطالعے کے دوران ہوئی…

[ad_1] بورخیس سے میری واقفیت شروع کے مطالعے کے دوران ہوئی۔ تب آغاز کیے گئے ہر کام کو کسی منطقی انجام تک پہنچانے کے جنون کی اسیری شدید تھی۔
تو انھی دنوں میں بورخیس کی کہانی قرص ہاتھ لگی۔ اسے پڑھا یہ پسند آئی تو اس کا ترجمہ کرڈالا۔ پھر جستجو ہوئی اسے مزید پڑھنے اور ترجمہ کرنے کی۔ مختلف لائبریروں سے جن میں صلاح الدین محمود صاحب کی ذاتی لائبریری بھی شامل تھی، بورخیس کی کہانیوں کی کتابیں حاصل کیں۔ بیس بائیس کہانیاں تب ترجمہ کیں۔ اب مزید کہانیاں بھی اردو کے قالب میں ڈھالیں۔
بورخیس کے سات افسانوی مجموعے پیشِ نظر رہے۔ فکشنز (1945ء)، الف (1949ء)، خوابوں کے شیر- خالق و مالک (1960ء)، ڈاکٹر بروڈی کی رپورٹ (1970ء)، کتابِ ریگ (1977ء)، شیکسپیئر کی یاداشت (1983ء)۔
دنیائے ادب میں بورخیس کو بیویں صدی کے نہایت اہم اور غیر معمولی افسانہ نگار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ خود بورخیس کو اپنی شاعری کو فکشن سے برتر مقام دینا پسند تھا۔ لیکن ستم ظریفی دیکھئے کہ دنیائے ادب میں ان کی شہرت افسانہ نگار کے طور پر ہی ہوئی۔
وہ لاطینی امریکی طلسماتی حقیقت نگاری کی روایت میں گبرئیل گارسیا مارکیز کے بعد دوسرا اہم نام مانے جاتے ہیں۔ بہت کسے ہوئے معماتی پلاٹ، غیر معمولی طور پر تنوع اور وسیع تر مطالعے، تاریخ اور فلسفہ کے گہرے شعور، غیر معمولی جودت طبع اور اسطوریاتی معلوم ہونے والے پراسرار کرداروں کے ساتھ بورخیس نے فنٹاسیا کی آمیزش سے ایک منفرد اور دلچسپ اسلوب اختراع کیا۔ جس نے افسانے کو ایک یکسر نیا ذائقہ بخشا اور خاص و عام کی توجہ حاصل کی۔ یوں دورِ جدید میں جب کہ دنیا بھر میں افسانہ نگاری کا فن ایک طرح کے دھند لکے میں گم ہوتا معلوم ہورہا ہے، بورخیس کا نام اس صنف کے اعتبار کا بہت مضبوط اور روشن حوالہ ہے۔
الہیات، تاریخ، سّریت پسندی، جرم، فلسفہ، زمان و مکان کی بھول بھلیاں اور اسطوریات، بورخیس کے محبوب موضوعات ہیں۔ فرضی کتابوں، فرضی مصنفوں، فرضی مسالک، فرضی سیاروں اور فرضی خطوں پر کہانیاں لکھیں۔ اپنی ذاتی مابعد الطبیعات اختراع کی۔ جرم اور فلسفہ کی آمیزش سے تہہ دار پلاٹ بنائے اور کرافٹ کے نئے تجربات کیے۔ ہسپانوی کے ساتھ ساتھ متعدد زبانوں میں عبور حاصل کیا۔ چالیس برس کی عمر میں بصارت سے محرومی نے بورخیس کے تخیل کو مزید گہرا کیا۔
گبرئیل گارسیا مارکیز کے ناول “تنہائی کے سو سال” کی اشاعت نے دنیا بھر کی توجہ لاطینی امریکی ادب کی طرف مبذول کی تو بورخیس کے افسانے بھی عالمی توجہ کا مرکز بنے۔
پچاس سے زائد افسانوں کے تراجم پیشِ نظر انتخاب (کتاب : بورخیس کہانیاں) میں شامل ہیں۔ یہ مختصر انتخاب بورخیس کے فکشن کے حجم کے اعتبار سے ناکافی ہے لیکن پھر بھی امید کی جاسکتی ہے کہ اردو میں اس سے بورخیس جیسے بڑے کہانی کار سے متعارف ہونے کی بہت سی راہیں کھلیں گی۔
ان تراجم کے حوالے سے دو معتبر اور قابلِ احترام شخصیتوں کا شکریہ ادا کرنا مجھ پر واجب ہے۔ صلاح الدین محمود نے اپنی لائبریری کے دروازے مجھ پر کھولے اور میں نے بورخیس کی کتابوں تک رسائی پائی۔ محمد سلیم الرحمٰن نے کمال شفقت سے ان میں سے چند کہانیوں کو ملاحظہ فرمایا، نہایت قیمتی مشورے دیے اور ترجمے کے دوران جب بھی کوئی مشکل منزل آئی، اکثر کی رہنمائی نے اسے میرے لیے آسان بنایا۔

محمد عاصم بٹ
2017ء
muhammadasimbutt99@gmail.com

*******************

کتاب کی خریداری کے لیے تفصیل
*****************************
کتاب کا نام: بورخیس کہانیاں
مصنف: خورخے لوئس بورخیس
انتخاب و ترجمہ: محمد عاصم بٹ
صفحات: 256
قیمت: 700 روپے
پبلیشر: سنگِ میل پبلی کیشنز، لاہور
رابطہ نمبر: 924237220100+
ای میل: smp@sangemeel.com
ویب سائٹ: www.sangemeel.com



بشکریہ

بورخیس سے میری واقفیت شروع کے مطالعے کے دوران ہوئی۔ تب آغاز کیے گئے ہر کام کو کسی منطقی انجام تک پہنچانے کے جنون کی اسی…

Posted by Yasir Habib on Friday, January 12, 2018

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo