خواب نمبر6 ٹیلی فون کی گھنٹی بجی اور دوسری طرف سے…
ٹیلی فون کی گھنٹی بجی اور دوسری طرف سے آواز آئی ”شیخ محرم، میں تمہارا استاد بول رہا ہوں“۔
میں نے نہایت مودبانہ انداز میں جواب دیا ”خوش آمدید میرے استادِ محترم“۔
”میں تمہیں ملنے آ رہا ہوں“ انہوں نے فرمایا۔
”میں آپکے استقبال کے لئے منتظر رہوں گا“، میں نے جواب دیا۔
مجھے کسی طرح کی کوئی حیرانی نہیں ہوئی گو کہ میں انکے جنازے میں تقریباً ساٹھ سال پہلے شرکت کر چکا تھا۔ انکی آواز سن کر میرے ذہن میں ان سابقہ استاد سے منسلک بہت سی انمٹ یادیں اُمڈ آئیں۔ مجھے انکا توانا چہرہ اور خوبصورت لباس یاد آ گیا ۔۔۔ اور یہ بھی کہ وہ طالب علموں سے کتنی شدیدسختی سے پیش آیا کرتے تھے۔
میرے استاد دلکش ترکی چوغہ زیبِ تن کئے اور ایک کنڈل دار دستار سر پر باندھے تشریف لائے۔ وہ کسی طرح کے تعارفی کلمات ادا کئے بغیر فرمانے لگے، ”میں وہاں قدیم آیات پڑھنے والوں اور مذہب کے کئی ماہرین کیساتھ رہتا رہا ہوں۔ انکے ساتھ بات چیت کر کے مجھے یہ احساس ہوا کہ چند اسباق جو میں تمہیں پڑھاتا رہا ان میں درستگی کی ضرورت ہے۔ میں نے وہ اصلاح ان کاغذوں پر لکھ دی ہے جو میں تمھارے لئے لایا ہوں۔“
یہ کہہ کر انہوں نے ایک بستہ میز پر رکھ دیا اور رخصت ہو گئے۔
Story: Dream # 6
Writer: Naguib Mahfouz
Translated in English: Raymond Stock
Country: Egypt
Translation in Urdu: Zubair Faisal Abbasi
Book: Flash Fiction International
Page No. 172
بشکریہ
خواب نمبر6ٹیلی فون کی گھنٹی بجی اور دوسری طرف سے آواز آئی ”شیخ محرم، میں تمہارا استاد بول رہا ہوں“۔میں نے نہایت مودبا…
Posted by Zubair Faisal Abbasi on Thursday, January 11, 2018