ایلون ٹوفلر – مشہور امریکی مستقبل شناس اور ماہرِ ع…

[ad_1] ایلون ٹوفلر – مشہور امریکی مستقبل شناس اور ماہرِ عمرانیات
Alvin Toffler

ایلون ٹوفلر کا شمار عالمگیر شہرت یافتہ امریکی مصنفین میں ہوتا ہے۔ ٹوفلر کی تخصیص مستقبل کے حوالے سے لکھی جانے والی ان کی تحریریں ہیں۔

ایلون ٹوفلر 3 اکتوبر 1928ء کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ نیویارک یونیورسٹی میں دوران تعلیم ایلون کی ملاقات ہیڈی سے ہوئی۔ دونوں انقلابی ذہن کے مالک تھے لہذا انہوں نے تعلیم کو خیرباد کہا، شادی کی اور مڈویسٹ منتقل ہوگئے۔ اس کے بعد دونوں نے اگلے پانچ برس صنعتی مزدوروں کی حیثیت سے کام کیا اور اس کے ساتھ ساتھ صنعتی پیداواری نظام کا مطالعہ بھی کرتے گئے۔ ہیڈی نے یونین کے المونیم کے کارخانے میں ملازمت اختیار کی جبکہ ایلون نے ویلڈنگ کا شعبہ چنا۔

اس دوران ایلون ٹوفلر کو اسی فیکٹری میں یونین کے حمایت یافتہ اخبار میں نوکری مل گئی اور ان کا تبادلہ واشنگٹن کردیا گیا، جہاں انہوں نے تین برسوں تک اخبار کے نمائندے کی حیثیت سے کانگریس اور وہائٹ ہاؤس کی کوریج کی۔ اس دوران ایلون کی بیوی ہیڈی ٹوفلر نے ایک لائبریری میں ملازمت اختیار کرلی۔ اس دوران فورچیون میگزین کی جانب سے ایلون ٹوفلر کو مضامین لکھنے کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور پھر دونوں نیویارک منتقل ہوگئے۔

“فورچیون” میگزین چھوڑنے کے بعد ایلون نے آئی بی ایم کمپنی جوائن کی۔ جس نے انہیں تحقیق کی غرض سے ملازمت دی تھی۔ ان کا تحقیقی موضوع تھا کہ “کمپیوٹرز کے سماجی اور تنظیمی اثرات” یہاں ایلون کی ملاقات اپنے دور کے قابل اور اپنے شعبے کے ماہر افراد سے ہوئی۔ جنہوں نے ٹوفلر کو نئے انداز سے سوچنے میں مدد دی۔

بعد ازاں Xerox کمپنی نے بھی تحقیق کی غرض سے ایلون ٹوفلر کی خدمات حاصل کیں، ان کے علاوہ AT & T نے اپنی کمپنی کی حکمتِ عملی وضع کرنے کے لیے بھی ایلون ٹوفلر سے رابطہ کیا۔

1960ء کے وسط میں ایلون اور ہیڈی ٹوفلر نے اپنے اس تحقیقی سلسلے کا آغاز کیا، جس نے انہیں حقیقی معنوں میں شہرت بخشی ۔ دونوں نے مستقبل کے حوالے سے اپنے مطالعے کی بنیاد پر تیزی سے رونما ہوتی تبدیلیوں کو موضوع بنایا۔ 1970ء میں ان کی پہلی کتاب Future Shock منظرِ عام پر آئی۔ اس کتاب نے کامیابی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

ٹوفلر کا کہنا ہے کہ ایک معاشرے میں ہمیں ہر طرح کے افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ کمپیوٹر بہت تیزی سے ہماری زندگیوں کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں ایسے لوگ چاہئیں جو اسپتالوں میں نوکریاں کرسکیں۔ جو بوڑھے لوگوں کا خیال رکھ سکیں۔ گویا ایلون ٹوفلر کا کہنا ہے کہ انسانی جزبات کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،جبکہ مشینیں یکسر جذبات سے عاری ہوتی ہیں۔ لیکن ان سے صرف ِ نظر ممکن نہیں۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ان دونوں کے درمیان ہم آہنگی اور مطابقت کیسے پیدا کی جائے۔ ٹوفلر کا کہنا تھا کہ دنیا جس تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ انسانوں کو تبدیلی کے لیے اتنا وقت میسر نہیں رہا۔ ٹوفلر موجودہ تعلیمی نظام کے سخت خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسا تعلیمی نظام وضع کیا جائے، جو مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

ایلون ٹوفلر کا کہنا ہے کہ “اکیسویں صدی میں ناخواندہ اسے نہیں کہیں گے کہ جو لکھ پڑھ نہیں سکے گا، بلکہ اس دور کا ناخواندہ وہ شخص ہوگا جو نئی صلاحیت سیکھنے اور پھر اسے دوبارہ سیکھنے کی صلاحیت سے عاری ہوگا۔ ”

ایلون ٹوفلر کی وفات 27 جون 2016ء کو نیند کی حالت میں ہوئی۔ موت کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

(سوانحی تعارف: تنزیل الرحمٰن)

*******

ایلون اور ہیڈی ٹوفلر کی مشہور کتابیں

Future Shock (1970)
The Futurists (1972)
The Third Wave (1980)
Powershift: Knowledge, Wealth and Violence at the Edge of the 21st Century (1990)
Revolutionary Wealth (2006)

ایلون ٹوفلر کی کتابوں کے اردو تراجم
*********************************

(1) مستقبل کا صدمہ
مترجم: نیر عباس زیدی
پہلی بار اشاعت: 2011ء
قیمت: 430 روپے
پبلیشر: مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد

(2) جنگ اور صرف جنگ
مصنف: ایلون ٹوفلر، ہیڈی ٹوفلر
مترجم: ظہیر جاوید
پہلی بار اشاعت: 2008 ء
قیمت: 363 روپے
پبلیشر: مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد

(3) تیسری لہر
مترجم: تنویر اقبال
پہلی بار اشاعت: 2001ء
پبلیشر: مشعل بکس، لاہور

(4) مستقبل کی جنگیں اور ان کا تدارک
مصنف : ایلون ٹوفلر، ہیڈی ٹوفلر
مترجم: حمید اختر
پہلی بار اشاعت: 2001ء
پبلیشر: مشعل بکس، لاہور

(5) موجِ سُوم
مترجم : توحید احمد، ڈاکٹر محمود الرحمٰن
پہلی بار اشاعت: اگست 1999ء
قیمت: 210 روپے
پبلیشر: مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد


بشکریہ

ایلون ٹوفلر – مشہور امریکی مستقبل شناس اور ماہرِ عمرانیات Alvin Tofflerایلون ٹوفلر کا شمار عالمگیر شہرت یافتہ امریکی…

Posted by Yasir Habib on Monday, November 20, 2017

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo