بے خوابی وہ شخص سونے کے لئے قدرے جلدی چلا جاتا ہے …
وہ شخص سونے کے لئے قدرے جلدی چلا جاتا ہے لیکن سو نہیں پاتا۔ وہ کروٹیں بدلتا ہے، اُچھلتا ہے۔ وہ بستر کی چادروں کو مروڑتا رہتا ہے۔ سگرٹ جلاتا ہے۔ کچھ دیر پڑھتا ہے۔ روشنی دوبارہ بجھا دیتا ہے۔ لیکن وہ سو نہیں پاتا۔ صبح کے تین بجے وہ بستر سے نکل پڑتا ہے۔ وہ اپنے ہمسائے دوست سے ملتا ہے اسے راز دارانہ طریق سے بتاتا ہے کہ وہ سو نہیں پایا۔ دوست سے مشورہ مانگتا ہے۔ اسکا دوست مشورہ دیتا ہے کہ سیر کرے جس سے شاید اسکا جسم تھکن سے چور ہو جائے ۔۔۔ پھر اسے چاہئے کہ لینڈن کی کھٹی چائے پیئے اور روشنی بجھا دے۔ لیکن وہ یہ سب کچھ کرنے کے باوجود سو نہیں پاتا۔ وہ دوبارہ بستر سے نکلتا ہے اور اس دفعہ وہ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح ڈاکٹر اس کے ساتھ ایک طویل گفتگو کرتا لیکن آخرِ کار وہ سو پھر بھی نہیں پاتا۔ صبح چھ بجے وہ ریوالور میں گولی بھرتا ہے اور اپنا بھیجہ اڑا دیتا ہے۔ وہ شخص مر گیا ہے لیکن ابھی بھی وہ سو نہیں پا رہا۔ بے خوابی بڑی ضدی شئے ہے۔
Story: Insomnia
Writer: Virgilio Pinera
Country: Cuba
Translation in Urdu: Zubair Faisal Abbasi
English Translation: Alberto Manguel
Page No: 130
Book: Flash Fiction International
بشکریہ
بے خوابیوہ شخص سونے کے لئے قدرے جلدی چلا جاتا ہے لیکن سو نہیں پاتا۔ وہ کروٹیں بدلتا ہے، اُچھلتا ہے۔ وہ بستر کی چادروں …
Posted by Zubair Faisal Abbasi on Thursday, January 4, 2018