ولادی مِیر نیبو کوف (Vladimir Nabokov) ولادی مِیر…

[ad_1] ولادی مِیر نیبو کوف
(Vladimir Nabokov)

ولادی مِیر نیبوکوف، سینٹ پیٹرز برگ کے ایک دولت مند اور شاہانہ زندگی بسر کرنے والے خاندان میں پیدا ہُوئے ۔ اُن کے والد ولادی مِیر دِمتری وِچ نیبوکوف ایک آزاد خیال سیاست دان، قانون دان اور صحافی تھے۔ اُن کی والدہ کانام اینگلو فائل تھا۔ نیبو کوف رُوسی اور انگریزی اور رُوسی زبانیں جانتا تھے اور اُنھوں نے اِن دونوں زبانوں میں لکھا۔ پانچ برس کی عمر میں اُنھوں نے میں فرانسیسی زبان سیکھی۔ نیبو کوف نے تعلیم تینی شیو (Tenishev) سے حاصل کی جس میں سینٹ پیٹرز برگ کا سب سے زیادہ جدید طریقہ تعلیم مروج تھا۔ سولہ برس کی عمر میں اُنھیں اپنے والد کے بھائی کی طرف سے بڑا ترکہ وراثت میں ملا لیکن اُنھیں اُس دولت سے لطف اُٹھانے کا زیادہ وقت نہیں مل سکا۔ رُوسی انقلاب کے دوران اُن کے والد کو مختصر عرصے کے لیے گرفتار کر لیا گیا۔ اُن کا خاندان برلن ہجرت کر گیا اور نیبوکوف نے ترنتی (Trinity) کالج میں داخلہ لے لیا جہاں سے اُنھوں نے ۱۹۲۳ء میں گریجوایشن کی۔ ۱۹۲۲ء میں ایک رُوسی شہنشاہیت پرست نے اُن کے والد وِلادی مِیر دِمتری وِچ کو قتل کر دیا۔
نیبو کوف نے پندرہ برس برلن میں بسر کیے۔ وہ وہاں بطور مترجم، اُستاد اور ٹینس کوچ کے کام کرتے رہے۔ ۱۹۳۲ء تا ۱۹۳۷ء کا عرصہ اُنھوں نے اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ وِلمرز ڈورف میں ۲۲۔نستورز ٹراسے (Nestors Trasse) میں بسر کیا۔ نیبوکوف نے ۱۹۲۴ء میں یہودی خاتون ویرا اِیوسِینا سلونم (Vera Evseena Slonim) سے شادی کی تھی۔ اُن کا ایک ہی بیٹا تھا: دِمتری۔
جب ہٹلر نے اُن کے والد کے قاتل کو رہا کر دیا تو نیبوکوف نے ۱۹۳۷ء میں پیرس کا رُخ کیا جہاں اُن کی ملاقات آئرش ناول نگار جیمز جوائس سے ہُوئی۔ تین برس بعد وہ قرض پکڑ کے اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ امریکا چلے گئے۔ امریکا میں نیبوکوف ویلزلے کالج اور کارنیل یونیورسٹی میں پڑھایا اور فلابرٹ، جوائس، ترجینو، ٹالسٹائی اور دُوسرے مصنفین پر پُرمغز لیکچر دیے۔ اُنھوں نے حشریات پر اپنی تحقیقات بھی جاری رکھیں اور تتلیوں پر اتھارٹی کی حیثیت حاصل کی۔ اُن کے پاس ہاورڈ یونیورسٹی کے شعبۂ مقابلاتی زوالوجی میں بھی عہدہ رہا۔ اُن کی یہ ملازمت ۱۹۴۸ء کو ختم ہُوئی۔
نیبوکوف کے قارئین کی اکثریت رُوسی مہاجرین کی تھی۔ رُوس میں اُن کی کتابوں پر پابندی لگا دی گئی اور اُنھیں نظر انداز کر دیا گیا۔ اپنی ابتدائی تحریروں میں نیبوکوف نے موت، وقت کے بہاؤ اور کھو دینے کے احساس کو برتا ہے۔ نیبوکوف کے موضوعات، جن میں پہلے ہی سے مشکل استعارات استعمال ہوتے تھے، بعد میں مزید پیچیدہ ہوتے چلے گئے۔ وہ شطرنج کے ایک اچھے کھلاڑی تھے اور قاری کو اپنے کھیل میں شریک ہونے کا چیلنچ کرتے تھے۔ ’’قارئین بھیڑیں نہیں ہیں۔‘‘ اُنھوں نے ایک بار ایک ناشر کو لکھا۔ ’’اور نہ ہی ہر قلم اُنھیں بہکا سکتا ہے۔‘‘
بحیثیت مصنف کے نیبوکوف نے پہلی ادبی کامیابی ہینے) (Heine کے کچھ گِیتوں کے تراجم سے حاصل کی۔ نیبوکوف نے اپنا پہلا ناول۱۹۲۶ء میں MASHENKA رُوس میں لکھا۔ نیبوکوف نے اپنے ابتدائی نو ناول ولادی مِیرسیرِن کے قلمی نام سے لکھے۔ انگریزی زبان میں نیبوکوف کے ابتدائی ناول The Real Life of Sebastian Knight (1941) اور Bend Sinister (1947) تھے۔ اٹلانٹک اور نیویارکر نے ۱۹۴۰ء کے آغاز میں اُن کے مختصر افسانے شائع کرنا شروع کیے۔ جب آسٹریلوی مصنف اور نقاد اینڈریو فیلڈ نے نیبوکوف کی سوانح عمری لکھنے کا ارادہ کیا تو نیبوکوف نے اُنھیں جواب دیا ـ : ’’میں نے اپنے بارے میں ہر شے اپنی کتاب Speak, Memory میں بیان کر دی ہے اور یہ کوئی خُوش گوار تصویر نہیں ہے۔ میں اِس کتاب میں ایک قیمتی شخص کی حیثیت میں ظاہر ہُوا ہوں۔ اِس میں شطرنج اور تتلیوں کے بارے میں سب کچھ بیان کر دیا ہے جو زیادہ دلچسپ نہیں ہے۔‘‘ یہ کتاب پہلے ۱۹۵۱ء میں Conclusive Evidence کے عنوان سے شائع ہُوئی جو نیبوکوف کی آپ بیتی ہے جس کی نظرثانی شدہ کتاب Speak, Memory کے نام سے ۱۹۶۶ء میں طباعت پذیر ہُوئی۔
’’لولیتا‘‘ (Lolita) نے ختم ہونے میں چھ سال لیے۔ یہ ایک ادبی دھماکا ثابت ہُوا۔ انگریزی مصنف گراہم گرین نے اِسے ۱۹۵۵ء کی بہترین کتابوں میں شمار کیا ہے۔ اگرچہ ’’لولیتا‘‘ پر پیرس میں ۵۸۔۱۹۵۶ء کے دوران اور پورے امریکا اور برطانیہ میں ۱۹۵۸ء تک پابندی رہی لیکن اِس کی اشاعت کے ساتھ ہی نیبوکوف کامیابی کی بہت سی منزلیں ایک ہی جست میں طے کر گئے۔ ’’لولیتا‘‘ ۱۹۳۹ء میں ساحر (Enchanter) کے نام سے لکھا گیا تھا۔ اِس کا مرکزی کردار ایک ادھیڑ عمر کا شخص ہے جسے ایک بارہ سالہ لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔ وہ اُس لڑکی کا قرب حاصل کرنے کے لیے اُس کی بیمار بیوہ ماں سے شادی کر لیتا ہے۔ ہوٹل رِیورا میں وہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے جو کہ سو رہی ہوتی ہے۔ چھیڑ چھاڑ پر لڑکی کی آنکھ کھل جاتی ہے تو بھاگ نکلتا ہے اور ٹریفک کی زد میں آکر مارا جاتا ہے۔ ’’لولیتا‘‘ کے بعد نیبوکوف نے پڑھانے کا سلسلہ ترک کر کے اپنے آپ کو لکھنے کے لیے وقف کر دیا۔ ۱۹۵۷ء میں PNIN اور ۱۹۶۲ء میں Pale Fire شائع ہُوئیں۔
۱۹۵۹ء سے نیبوکوف سوئٹزر لینڈ میں رہنے لگے جہاں مانٹریکس پیلس ہوٹل اُن کی مستقل جائے اقامت تھی۔ اُنھوں نے تتلیاں جمع کرنے کا کام بھی جاری رکھا جو اُن کے مرنے کے بعد لوزین (Lausanne) کے کینٹونل میوزیم آف زوآلوجی میں رکھی گئیں۔ نیبوکوف نے لوزین میں ۲ جولائی ۱۹۷۷ء کو وفات پائی۔ اُن کے بیٹے دِمتری نے گذشتہ برسوں میں اُن کی بہت سے کتابوں کے تراجم کیے ہیں۔ نیبوکوف کا سب سے اہم تنقیدی کام نکول گوگول (۱۹۴۴ئ)پر اور الیکساندر پُشکن کی مشہورِزمانہ Eugene Onegin (۱۹۶۴ئ) پر تبصرے کے ساتھ ہے ۔

نوٹ:
ولادی مِیر نیبو کوف کے دو افسانے اس گروپ “عالمی ادب کے اردو تراجم” میں پوسٹ کیے گئے ہیں۔ جن کو پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

افسانہ نمبر 80: اشارے اور علامتیں، مترجم: قیصر نذیر خاورؔ
لنک: https://www.facebook.com/groups/AAKUT/permalink/2041858472711342/

افسانہ نمبر 109 : نتاشا، مترجم: نجم الدین احمد
لنک:


بشکریہ

ولادی مِیر نیبو کوف(Vladimir Nabokov)ولادی مِیر نیبوکوف، سینٹ پیٹرز برگ کے ایک دولت مند اور شاہانہ زندگی بسر کرنے وال…

Posted by Yasir Habib on Wednesday, January 3, 2018

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo