2 جنوری 2018 ” بھگوت گیتا ” کا منظوم ترجمہ کرنے و…
انور جلال پوری مشاعروں میں اپنی نظامت کے لیے مشہورتھے ۔ابھیشیک چوبے کی فلم ڈیڑھ عشقیہ میں بھی وہ ناظم مشاعرہ کے رول میں نظر آئے تھے ۔انہوں نے مشہور ٹی وی سیریل اکبر دی گریٹ کا مکالمہ بھی لکھاتھا۔1982میں انہوں کے بھگوت گیتا کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کے لیے اودھ یونیورسٹی فیض آباد میں رجسٹریشن کروایا تھا ،لیکن وہ یہ کام موضوع کی طوالت کی وجہ سے مکمل نہیں کر سکے۔2015میں اردو شاعری میں گیتا کے لیے ان کو یش بھارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ان کی شاعری کا رنگ جداگانہ تھا وہ عصری مسائلپر براہ راست خوش اسلوبی کے ساتھ شعر کہتے تھے؛
جلائے ہیں دیے تو پھر ہواؤں پر نظر رکھو
یہ جھونکے ایک پل میں سب چراغوں کو بجھا دیں گے
* * *
تم پیار کی سوغات لیے گھر سے تو نکلو
رستے میں تمہیں کوئی بھی دشمن نہ ملے گا
* * *
(6 جولائی 1947 پیدائش ) انور جلا پوری نے بھگوت گیتا کا منظوم ترجمہ اردو اور ہندی میں کیا تھا۔انھوں نے اپنے اس ترجمے کواردو شاعری میں ’گیتا‘ کا نام دیا ہے۔ انور جلال پوری کا کہنا تھاکہ انھوں نے یہ ترجمہ دونوں زبانوں ہندی اور اردو جاننے والوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا ۔ ان کے انتقال پراردو کے معروف نقاد شارب ردولوی نے کہا ہے کہ انور جلال پوری بہترین شاعر اورناظم کے علاوہ ایک لاجواب انسان تھے۔ ان کا جانا اردو کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی نقصان ہے ، انور جلال پوري کا گیتا کا ترجمہ اب تک کا سب سے بہترین ترجمہ ہے۔ وہ انگریزی، اردو، فارسی اور ہندی زبان اچھی طرح جانتے تھے۔
پرایا کون ہے اور کون اپنا سب بھلا دیں گے
متاع زندگانی ایک دن ہم بھی لٹا دیں گے
تم اپنے سامنے کی بھیڑ سے ہو کر گزر جاؤ
کہ آگے والے تو ہرگز نہ تم کو راستہ دیں گے
جلائے ہیں دیئے تو پھر ہواؤں پر نظر رکھو
یہ جھونکے ایک پل میں سب چراغوں کو بجھا دیں گے
کوئی پوچھے گا جس دن واقعی یہ زندگی کیا ہے
زمیں سے ایک مٹھی خاک لے کر ہم اڑا دیں گے
گلہ شکوہ حسد کینہ کے تحفے میری قسمت ہیں
مرے احباب اب اس سے زیادہ اور کیا دیں گے
مسلسل دھوپ میں چلنا چراغوں کی طرح جلنا
یہ ہنگامے تو مجھ کو وقت سے پہلے تھکا دیں گے
اگر تم آسماں پر جا رہے ہو شوق سے جاؤ
مرے نقش قدم آگے کی منزل کا پتا دیں گے
بشکریہ
2 جنوری 2018 " بھگوت گیتا " کا منظوم ترجمہ کرنے والے مشہور شاعر اور ناظم مشاعرہ انور جلال پوری صاحب ہمارے درمیان نہیں ر…
Posted by Shagufta Dildar on Tuesday, January 2, 2018