چاک دامنی میں تو اتنا جانتا ہوں کہ اپنی چاک دامن…
میں تو اتنا جانتا ہوں کہ اپنی چاک دامنی پر جب اور جہاں ہنسنے کو جی چاہا، ہنس دیا اور اب اگر آپ کو بھی اس ہنسی میں شامل کر لیا تو اس کو اپنی خوش قسمتی تصور کروںگا۔
.
میرا یہ دعوی نہیں کہ ہنسنے سے سفید بال کالے ہو جاتے ہیں۔ اتنا ضرور ہے کہ پھر وہ اتنے برے معلوم نہیں ہوتے۔
.
بالفعل ، اس سے بھی غرض نہیں کہ اس خندہء مکرر سے میرے سوا کسی اور کی اصلاح بھی ہوتی ہے یا نہیں۔
.
ہنسنے کی آزادی فی نفسہ تقریر کی آزادی سے کہیں زیادہ مقدم و مقدس ہے۔ میرا عقیدہ ہے کہ جو قوم اپنے آپ پر جی کھول کر ہنس سکتی ہے وہ کبھی غلام نہیں ہو سکتی…
.
مشتاق احمد یوسفی صاحب کی ” چراغ تلے ” سے اقتباس…