مجھے دے کے دل جان کھونا پڑا ہے رند لکھنوی مجھے دے …
رند لکھنوی
مجھے دے کے دل جان کھونا پڑا ہے
غرض ہاتھ دونوں سے دھونا پڑا ہے
جو رونا یہی ہے تو پھوٹیں گی آنکھیں
مجھے اب تو آنکھوں کا رونا پڑا ہے
کیے سیکڑوں گھر محبت نے غارت
سنو جس محلے میں رونا پڑا ہے
میں پاتا نہیں دل کو سینے میں اپنے
کئی دن سے خالی یہ کونا پڑا ہے
کرو چل کے آباد اب گور اے رندؔ
بہت دن سے سونا وہ کونا پڑا ہے
[ad_2]