غوّاصی/غوّاص غواصی، سلطان قطب شاہ کے والد ابراہیم…
غواصی، سلطان قطب شاہ کے والد ابراہیم قطب شاہ کے عہد میں پیدا ہوئے- انھوں نے غوّاصی اور غوّاص، دو تخلص استعمال کیے ہیں- محمد قلی قطب کے زمانے میں ان کی شاعری نے شہرت حاصل کی- بادشاہ کی عنایت وجہی پر تھی جس کی وجہ سے وہ قلی قطب کی نوازشوں سے محروم رہے- قلی قطب شاہ کی وفات کے بعد محمد قطب شاہ تخت پر بیٹھے، لیکن جلد ہی وفات پا گئے- ان کی جگہ سلطان عبداللہ قطب شاہ تخت نشین ہوئے- غواصی کی ابتدائی زندگی تنگدستی میں گزری- سلطان عبداللہ کے عہد میں ان کو شاہی تقرب حاصل ہوا اور وہ عزت سے زندگی بسر کرنے لگے- غواصی نے غزل، قصیدہ اور مثنوی میں طبع آزمائی کی ہے-
غواصی اپنے زمانے کے صفِ اوّل کے غزل گو شعرا میں شمار ہوتے ہیں- غواصی کے قصائد بھی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں- غواصی کی تاریخِ وفات کا علم نہیں- تاہم قرائن سے پتا چلتا ہے کہ وہ ۱۶۵۶ء سے پہلے فوت ہو چکے تھے-
منتخب اشعار
اے پری پیکر! ترا مکھ آفتاب
دیکھتا ہوں تو رہے مجھ میں نہ تاب
آج منج دک کو کچ قرار نئیں
کیا کروں میں، نزکِ وو یار نہئیں
آرام نہیں ہے منج کوں، بغیر یار کیا کروں
دل ٹھارتا نئیں ہے کس ٹھار، کیا کروں
پیو باج آنکھیاں کوں آئے نہ خواب ہر گز
بے تاب ہوں، نہیں کچ منج تن میں تاب ہر گز
المرسل: فیصل خورشید
[ad_2]