#hamidnaved ماں نے بیٹے کو نہلایا، اچھے کپڑے پہن…

[ad_1] #hamidnaved

ماں نے بیٹے کو نہلایا، اچھے کپڑے پہنائے سرخ و سفید تو وہ پہلے ہی تھا اب تو چاند کا ٹکڑا لگ رہا تھا بھرے بھرے گال، بڑی بڑی سیاہ آنکھیں اور زندگی کی سرخی سے سرخ ہونٹ پھر اپنے بچے کو نگاہ اٹھا کر دیکھا…اور اپنے بے پناہ حسین بچے میں حسن کے مزید رنگ بھر دیئے بچہ شرماکر ماں کی گود سے لپٹ جاتا ہے اور اب ماں اپنے بچے کو بھنچ کر ساری محبت کی گرمی اسکو سونپ کر لمحہ بھر کے لئے کائنات کی ساری خوشیاں اسکے دامن میں بھر دینے کے خواب دیکھتی ہے….آہ…ہر ماں نے یہی تو کیا ہے …. بچہ بے نیاز سا بھاگتا ہوا پاپا کے پاس گیا کیونکہ آج 14 اگست ہے اور پاپا سے اسے جیب خرچ چاہیے،،

پاپا نے اسے دیکھا گلے لگایا بوسہ لیا اور پھر فکر مند ہوتے ہوئے کہا بیٹا آج تم سکول نہیں جاؤ گے…!

مگر پاپا کیوں..؟ سکول والوں نے کہا ہے کہ آج 14 اگست کا فنکشن ہوگا جو لڑکے غیر حاضر رہے ان پر جرمانہ ہوگا…

پاپا نے کہا کوئی بات نہیں ہم جرمانہ ادا کر دیں گے..

مگر پاپا کیوں..؟

آج فنکشن ہوگا، ملی نغمے ہونگے، پریڈ ہوگی، تقریریں ہونگی، انعامات ملیں گے اور آخر میں ایک ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا…

جب بچہ ضد کرنے لگا تو پاپا اسے ڈراتے ہوئے بولے….

بیٹا دہشت گردی کا خطرہ ہے کچھ ظالم لوگ بندوقیں اور چھریاں لے کر سکولوں میں گھس جاتے ہیں اور بچوں کے گلوں پر چھریاں پھر دیتے ہیں، اس لیے تم بالکل نہیں جاؤگے،،

بچہ سہم گیا…

پھر بچے کی ماں سے کہا آج سارا دن اسے گھر سے باہر نہ جانے دینا… ادھر گھر میں ہی کھیلتا رہے..

ماں نے کہا مگر باہر جانے سے کیا ہوتا ہے باہر سب کے اسکے ہم عمر دوست موجود ہیں ادھر ہی اپنی گلی میں موجود رہے گا یا پڑوسیوں کے گھر تک جائے گا…

وہ چیخ کر بولا کہ روز جو اغوا کی خبریں سنتی ہو وہ بھول گئی ہو کیا…
نہ میں اپنے بچے کے چیتھڑے اڑتے ہوئے دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی ظالم وحشی کی ویڈیو کے بارے سوچ سکتا ہوں اور نہ ہی اسے اپنے سے بچھڑتا ہوا بلکہ ایسا تو سوچ کر ہی میں پاگل ہوجاتا ہوں…

بچہ پریشان ماں باپ کی جانب دیکھتا رہا…
ماں سے لپٹ کر رودیا،، جیسے کہہ رہا ہو
آج کس چیز کی آزادی منارہے ہیں ہم…
کیا ہم لوگوں نے دہشت گردوں کو مارنے کی آزادی دی ہوئی ہے، جنسی بھیڑیوں کو عزت اتارنے کی آزادی دی ہوئی ہے، یا جس کا دل چایے بچوں کو اٹھا کر لے جائے…

سکول جانے کی آزادی نہیں..
گھومنے کی آزادی نہیں..
کاروبار کرنے کی آزادی نہیں..
بولنے کی آزادی نہیں..
افکار کی آزادی نہیں..
اظہار کی آزادی نہیں..
یہ آزادی ہے کہ قید ہے…
جبکہ
مرنے مارنے کی آزادی ہے
بم پھوڑ دینے کی آزادی ہے
جلادینے کی آزادی ہے
عزت اتار دینے کی آزادی ہے
بھتہ لینے کی آزادی ہے
گلوں پر چھریاں چلا دینے کی آزادی ہے
کہیں پر شیعہ کو مارنے کی آزادی
تو کہیں پر سنی کو ماردینے کی آزادی
کہیں پر پنجابیوں کو مارنے کی آزادی
تو کہیں پر پٹھان کو مار دینے کی آزادی
اور کہں پر سندھیوں کو بھوک پیاس سے مار دینے کی آزادی

جنسی بھیڑیے، خون آشام روحیں، قاتل، دہشت گرد، چور، لفنگے لچے ان سب کو آزادی ہے…

یہ آزادی ہے تو کیسی آزادی ہے..

یہ داغ داغ اجالا، یہ شب گزیدہ سحر
وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں

باپ نے معصوم بچے کو اپنے پاس بلایا اور اسے خوش کرنے واسطے ٹی وی کو آن کردیا، ملی نغمہ چل رہا تھا

ہم زندہ قوم ہیں
پائندہ قوم ہیں

بچے نے پوچھا پاپا یہ زندہ قوم کیا ہوتی ہے…؟

اور پاپا سوچنے لگے جس قوم کے بڑے تین سو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کو اس لیے توجہ نہ دیں ہزار بچوں کے اغوا پر اس لیے توجہ نہ دیں کہ یہ تو پہلے بھی ہوتا رہتا ہے کوئی نئی بات نہیں اس قوم کو مردہ قوم کہنا بھی مردوں کی توہین ہوگی شاید ….
کچھ شرم و حیا تو ان مردہ جسموں میں بھی ہوگی ہی……

ستر برس گزرجانے کے باوجود ہم من حیث القوم غلام ہی ہیں، ایک علیحدہ ملک بنالینے کا نام آزادی نہیں ہوتا، دوسرے مسلمان غیر مسلم ممالک میں رہ کر بھی آزاد ہیں اور ہم اپنا وطن بناکر بھی غلام کے غلام، ہماری آزاکی صورتحال یہ ہے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کے کچھ بیانات اور کچھ تقریریں غائب کردیتے ہیں، انکے کچھ بیانات درسی کتب میں لکھنے کی ہمت ہم میں نہیں…. ابن صفی نے کہا تھا کہ اتنا عرصہ انگریزوں کی غلامی کی ہے ہم نے وہ غلامی ہمارے دل و دماغ میں رچ بس گئی ہے اور اب ہمیں غلامی کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے اور اتنے جلدی یہ عادت ختم نہیں ہوگی….

پھر بھی جشن آزادی مبارک…..!
ہم زندہ قوم ہیں….!

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo