آج پاکستان کے ممتاز انگلش شاعر اور مترجم توفیق رفع…

[ad_1] آج پاکستان کے ممتاز انگلش شاعر اور مترجم توفیق رفعت کی برسی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توفیق رفعت معروف پاکستانی انگلش شاعر 07 جون 1927ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوۓ۔انھوں نے علی گڑھ اور لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ان کا پہلا مجموعہ کلام ارائیول آف مون سون (1947۔1948) 1985ء میں ببلش ہوا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے بلھے شاہ اور قادر یار کے کلام کو بھی انگریزی میں منتقل کیا تھا۔1998ء میں اکادمی ادبیات پاکستان نے انہیں ان کے شعری مجموعےA Selection پر وزیراعظم ادبی ایوارڈ عطا کیا تھا۔
دولت مشترکہ نے ان کی مندرجہ ذیل نظمیں
First Voices (1964), Pieces of Eight (1970), Wordfall (1976
آکسفورڈ یونیورسٹی ، امریکہ ، آسٹریلیا اور افریقہ کے سکولوں اور کالج کے کورسز کے نصاب میں شامل کیا۔ اس کے علاوہ ان کی نظمیں پاکستان میں پنجاب اور سندھ کی یونیورسٹیوں کے انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب میں شامل ہیں۔
2 اگست 1998ء کو انگریزی زبان کے نامور پاکستانی شاعر اور مترجم توفیق رفعت وفات پاگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلاب کی دلہن

شہنائی دھنیں بکھیر رہی ہے
اور باراتی واپسی کے لیے اٹھ رہے ہیں
دلہن کی ماں سسکیاں بھرتی ہوئی کہتی ہے
“میری رانی کو یہ لوگ ہمیشہ کے لیے لے چلے۔۔۔
ان اجنبی چہروں کے ساتھ اُس بیگانےگھر تک
میری شرمیلی بچی کیسے سفر کرے گی”

آج کا دن کتنا کٹھن تھا
تمام دن آسمان سے پانی برستا رہا
ہاں، بارات کو کھانا کھلانے کے وقت ضرور رکا تھا
دلہن کو پالکی میں بٹھایا جا رہا ہے
اور بوندیں پھر سے گرنے لگی ہیں
شاید لڑکی برتن بہت زیادہ چاٹتی تھی
دو تکڑے جوان جہیز کا سامان، جس میں
ایک چارپائی،شیشہ، نیلا اور زرد رنگ کیا ہوا ایک صندوق
اٹھائے چل رہے ہیں
اور ان سے پیچھے چار کہار ڈولی کو کندھوں پہ اٹھائے ہیں
بارات کو رخصت کرنے والے اب تو بہت پیچھے رہ چکے ہیں

دلہا چوری آنکھ سے
پالکی پکڑے ہوئے حنائی ہاتھ دیکھتاہے
“اگر اس کا چہرہ بھی ان ہاتھوں جیسا خوبصورت ہوا
اور
اس نے گھر میں کوئی فساد کھڑا نہ کیا
تو!!! تھوڑے جہیز کی خیر ہے جی۔۔
یہ بارش کب رکے گی بھئی؟
میری قسمت میں یہ برتن چاٹنے والی ہی لکھی تھی!!!
اب ساری بات ملاح پہ ہے”

پالکی میں دلہن خود سے گویا ہوئی
“اس کی تو چھت سے بھی پانی بہہ رہا ہے
میرے پاؤں تک بھیگ چلے ہیں
اندھیرا بھی کس قدر ہے
اور اردگرد کوئی اپنا بھی تو نہیں ۔۔
ٹھنڈ لگ رہی ہے اور ڈر بھی
یہ بارش میرا جہیز برباد کر کے چھوڑے گی
میرا گھر والا ۔۔۔پتا نہیں، وہ کس مزاج کاہے!!
باراتی۔۔۔تیز تو چلیں بے چارے
مگر پاؤں ہی پھسل پھسل پڑتے ہیں
ہاں۔۔۔ ابھی چڑھا ہوا دریا بھی تو رستے میں ہے!!!!!

دلہے کا باپ دلہن والوں کوکوس رہاہے
“انہوں نے ہمیں دیا ہی کیا ہے؟؟
ایک بیل تک نہیں دے سکے۔۔
جوڑی بیلوں کی ہی دے دیتے
تو اگلی فصل اچھی ہو جاتی!!
کھاٹ، شیشہ اور صندوق ۔۔یہ سب کچھ
یہ تو لڑکی خود ہی استعمال کرے گی نا!!
ربا سوہنیا! بارش کیاچاہتی ہے!!!
یقیناً یہ بےوقوف لڑکی برتن چاٹتی رہی ہو گی
صبح جب ہم آئے تھے
تو دریا کے تیور اچھے نہیں لگ رہے تھے
ملاح نے بھی کہا تھا
“تین بجے سے ضرور لوٹ آنا
ورنہ۔۔۔
مجھے یہاں نہیں پاؤ گے”

مجھے امید ہے، وہ ہمارا انتظار ضرور کرے گا
لگتا ہے ہمیں ایک سے دو گھنٹے دیر ہو چکی ہے
پر بھائی جی! طے شدہ وقت پہ
کبھی کوئی بارات پہنچی بھی ہے؟؟؟
روشنی بھی کم ہے اور رستہ بھی دغا باز ہے
لیکن مجھے سب سے زیادہ ڈر دریا سے لگ رہا ہے
ملاح ادھر ہی ہو گا، مجھے پتا!
دیکھو ذرا، کشتی والا ہمارا انتظار کر رہا ہے
اسے پتہ تھا، دلہا دلہن اور ہم سارے
اس کے بغیر پار کیسے جا سکیں گے!!
بارات سے تو پیسے بھی کچھ زیادہ ہی ملتے ہیں نا !!!
چلو جلدی سے اپنا یہ ڈھیروں جہیز اٹھاؤ
اور کشتی میں سوا رہو جاؤ
گھر ابھی بہت دور ہے

اللہ !!!!!!
دریا کو اتنے غصے میں کس نےدیکھا ہوگا
کس کے پاس وہ لفظ ہیں ، جن سے
اس راستے کی کٹھنائی کو بیان کر سکے
جس پہ وہ بدقسمت کشتی روانہ ہوئی تھی
اور پھر
کشتی نے مسافروںکو باہر اٹھا مارا
شہنائی سے پانی کا ساز نکلتا تھا
ملاپ ہو ہی گیا آخر، اور کیسا ملاپ ہے یہ:
دلہے کے با پ کو لہروں نے سینگوں پہ اٹھا لیا
اور
دلہے کے پہنے ہوئے تیس کے تیس ہار
جھومتے چڑھتے پانی کے گلے میں پڑے تھے
اُتھلی جانب بید کی طرح رقصاں بھنور میں
بالآخر
وہ شرمیلی دلہن سیلاب سے بیاہ دی گئی

نظم:توفیق رفعت
ترجمہ: فلک شیر


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo