#Zimmar کل رات ایک حسینہ نے فرینڈ ریکیوسٹ ایکسیپٹ…
کل رات ایک حسینہ نے فرینڈ ریکیوسٹ ایکسیپٹ کی، میں نے ہمیشہ کی طرح ایک سیکنڈ میں ان باکس کیا،
قاضی صاحب آپ کا کیا حال ہے؟ اس نے پوچھا،
میں تقریبا پانچ منٹ سوچتا رہا کہ کیا یہ قاضی حیسن احمد کے بارے میں پوچھ رہی ہے، مگر وہ تو فوت ہو گئے ہیں،
کیا یہ قاضی واجد کے بارے میں پوچھی رہی ہے، مگر وہ بھی فوت ہو چکے ہیں،
میں نے ڈرتے ڈرتے کہا کہ جی میں ٹھیک ہوں،
اس نے کہا اپنا موبائل نمبر دیجیے پلیز: اچانک یوں لگا زمیں کی گردش تھم گئی ہے، فضا میں واہلن بجنے لگے ہیں.
خیر میں نے مشکل سے اپنا نمبر یاد کر کے اسے بتا دیا،
اگلے ہی لمحے اس کی کال آ گئی،
مندروں میں بجتی گھنٹیوں سی اس کی آواز،
ہیلو قاضی صاحب،
میرے سینے میں تو سانس ہی اٹک گئی،
مشکل سے حلق سے ہیلو نکلا،
آپ اس وقت کہاں ہیں؟ مجھے آپ سے ملنا ہے اور ایک گفٹ دینا ہے،
ویسے تو میں گل خان ہوٹل پر دودھ پتی پی رہا تھا مگر میں نے کہا جی میں میکڈولنڈر میں ہوں،
اس نے کہا: پلیز وہیں رکیے میں ادھر ہی آ رہی ہوں،
یا اللہ وہ پندرہ منٹ کیا قیامت تھے،
میں نے عبدلشکور کا رکشہ دو سو روپے میں بک کروا کر میکڈونلڈز کی طرف بھگایا،
خیر اس سے پہلے پہنچنے میں کامیاب ہو گیا،
اور پھر وہ آئی،
لمبی کالے شیشوں والی کار،
خوبصورت لباس،
ہرنی کی طرح مٹکتی ہوی وہ میری ٹیبل پر آئی،
اس کے ہاتھ میں ایک بڑا سا گفٹ پکڑا ہوا تھا،
مجھے لگا میری برسوں کی ریاضت کام آ گئی،
وہ سامنے بیٹھی: چہرے سے کالا چشمہ اتارا،
اپنی جھیل جیسی آنکھوں سے قاتلانہ نظر مجھ پر ڈالی،
گفٹ اوپن کرنا شروع کر دیا،
اندر سے ایک بڑے سائز کا شیشہ نکالا اور میرے چہرے کے سامنے کرتے ہوے بولی:
مجھے لگتا ہے آپ کے گھر میں آئینہ نہیں ہے، اس میں غور سے اپنی آلو جیسی شکل دیکھو،
کیا تمھیں لگتا کہ کوئی لڑکی ترس کھا کر بھی تم سے بات کر سکتی ہے؟
ایک ہزار بار تمھیں بلاک کر چکی ہوں، پھر نئی آی ڈی بنا کر فرینڈ ریکیوسٹ بھیج دیتے ہو ندیدے۔، شرم کرو اور کہیں دور جا کر مرو،
باندر جیا نا اوے تے…….. ???????????.