#hamidnaved ابن عباسؓ نے کہا میں ان لوگوں میں ک…
ابن عباسؓ نے کہا میں ان لوگوں میں کھڑا تھا جو حضرت عمرؓ کے لیے مغفرت کی دعا کر رہے تھے ان کا جنازہ رکھا ہوا تھا اتنے میں ایک شخص نے پیچھے سے اپنی کہنی میرے مونڈھے پر رکھی اور کہنے لگا اللہ تم پر رحم کرے مجھے یہی امید تھی کہ اللہ تم کو تمھارے دونوں ساتھیوں کے ساتھ رکھے گا(یعنی آپﷺ اور ابو بکرؓ کے کیونکہ میں اکثر رسول اللہﷺ سے سنا کرتا ( فلا ں جگہ ) میں تھا اور ابو بکرؓ اور عمرؓ میں نے یہ کیا اور ابو بکرؓ اور عمرؓ نے, میں گیا اور ابو بکرؓ اور عمرؓ (یعنی دونو ں کو اپنے ساتھ رکھتے ) مجھے اسی لیے امید تھی کہ اللہ تم کو ان کے ساتھ رکھے گا ۔ ابن عباسؓ کہتے ہیں میں نے جو نگاہ پھیری تو یہ کہنے والے حضرت علیؓ تھے ۔