انسان میں بھی انسان ہوں میں بھی تعلیم کی اہمیت…

[ad_1] انسان

میں بھی انسان ہوں

میں بھی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتا ہوں

میں بھی انگریزی ملبوس اپنے بدن پر سجا کے
کسی چاے خانہ میں مستی میں بیٹھے ہوئے
خشک میوے چباتے ہوئے
اور چاے کے سِپ لے لے کے
کشمیر/ برما / فلسطین / تھر اور سرائیکی اور کچھ وہ علاقے
جو اُس وقت میرے لبِ فکر پر آتے جائیں
وہاں پِستے مغلوب کم زور اور اپنے حق کے لیے چیختے/ مار کھاتے ہوئے
لوگوں کے حق میں انسانیت پر
بہت فکر انگیز بھاشن بھی دیتا ہوں

میں بھی انسان ہوں

میں بھی تیزاب میں جل کے آئی ہوئی لڑکیوں کی تصاویر لے کے
بہت سے مقامات پر
کتنے لوگوں کو احساس دِلواتا ہوں
ہاں یہ دیکھو
ہمیں کچھ خواتین کے بھی حقوق و مفادات پر بولنا چاہیے

میں بھی انسان ہوں

ہوٹلوں پر بہت چھوٹے بچّوں کے یوں کام کرنے پہ
میں تو کئی بار دکھ اور افسوس سے
ایسے سب ہوٹلوں کی طرف جانا ہی چھوڑ دیتا ہوں ۔۔۔ !

میں بھی انسان ہوں

اور انسان وہ ۔۔۔۔
جو ہمیشہ سے خود نسلِ انساں کے دَر پے ء جان ہے !

کوئی خوں خوار چیتا ہو
یا شیر
یا بھیڑیا
یا کوئی بھی درندہ
کبھی اپنی ہی نسل کو ختم کرنے کے خواہش نہیں رکھتا
لیکن
یہ گِدھ جیسا انسان
خود اپنی ہی نسل پر
خود کو منہ زور کرنے کی دُھن میں
ہمیشہ سے کم زور طبقے پہ ہی ظلم ڈھاتا رہا

کوئی بھی شہر میں اجنبی آن نکلے
تو بازار والے اُسے دیکھ کر نِرخ کو دو گُنا ہی بتاتے ہیں ۔۔۔ !

کوئی بھی قافلے سے بھٹک کر
کسی دوسرے قافلے سے
اگر راستے اور مدد کے لیے جا ملے
تو وہ ہتھیار تھامے اُسے گھیر لیتے ہیں ۔۔۔ !

ایک مسلک کی معمولی سی بحث پر
یار اپنے کئی جگری یاروں سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔۔۔۔۔ !

کسی بھی محلّے میں برسوں سے ( اک دوسرے سے )
روایت کے رشتوں میں خوں سے زیادہ قریبی کئی خانہ داں
صرف مُلکی سیاست کی
چند ایک بے برکتی اور بے ربط تنظیموں کے حقّ اور اختلافات میں
اپنے پُرکھوں کی قَسموں کو پَیروں تلے روند دیتے ہیں !

جائے داد اور گھر کی ہر اک شے کے تقسیم ہونے کے بعد
اپنے ماں باپ کو اُن سے چھینے ہوئے گھر میں رکھنے پہ باری لگی رہتی ہے !

جس سے بھی بدلہ لینا ہو’ اُس پر
بس اک کفر کا فتویٰ لگوا کے زندہ جلانا
مسلماں کی پہچان ہے ؟

اِس نئے دَور کے تیز انسان ہونے پہ جس جس کو بھی فخر ہے
کیا وہ انسان ہے ؟

جی نہیں
میں تو ہرگز بھی انساں نہیں

( وقـــارؔ خـــان )


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo