#hamidnaved ایک آدمی کو غصہ بہت آتا تھا- غصے میں…

[ad_1] #hamidnaved

ایک آدمی کو غصہ بہت آتا تھا- غصے میں بے قابو ہو کر وہ برا بھلا کہتا- جب غصہ اترتا تو اسے پشیمانی ہوتی- وہ غصے پر قابو پانا چاہتا تھا لیکن کامیاب نہ ہوتا- ایک دن اس نے سنا کہ دوسرے گاؤں میں ایک عالم رہتا ہے- لوگوں کو مسئلوں کے حل بتاتا ہے- اس نے سوچا چلو میں بھی اپنا مسئلہ پیش کر کے دیکھتا ہوں- شاید کچھ تدبیر نکل آئے-

وہ اس عالم کے پاس گیا اور اسے بتایا: “مجھے بے حد غصہ آتا ہے-”
عالم نے کہا: “جب تمہیں غصہ آئے تو تم جنگل میں جا کر درخت میں کیل ٹھونک دیا کرو-”
آدمی نے کہا: “یہ کونسا حل ہے؟”
علم نے کہا: “تم ایسا کرو تو سہی-”

آخر اس نے یہی کیا- اسے جب بھی غصہ آتا، وہ جنگل کی طرف دوڑتا اور تیزی سے کیلیں درخت میں ٹھونکتا جاتا- آخر دن گذرتے گئے- اسے جب غصہ آتا، وہ یہی عمل دہراتا- آخر ایک دن اس کا غصہ کم ہو کر ختم ہو گیا اور اس نے جنگل جانا چھوڑ دیا- ایک دن وہ دوبارہ عالم کے پاس گیا اور کہا: “آپ کی بات پر عمل کر کے میرا غصہ ختم ہو گیا ہے-”

عالم نے کہا: “مجھے اس جگہ پر لے چلو جہاں تم نے کیلیں ٹھونکی ہیں-”

وہ دونوں وہاں چلے گئے- عالم نے دیکھا کہ ایک درخت تقریباً آدھا کیلوں سے بھرا پڑا ہے- عالم نے کہا: “اب ان کیلوں کو نکالو-”

اس نے بہت مشکل سے وہ کیلیں نکال لیں تو دیکھا کہ وہاں چھوٹے بڑے بے حد سوراخ تھے- عالم نے کہا: “یہ وہ سوراخ ہیں جو تم غصے میں آ کر لوگوں کے دلوں میں کرتے تھے- دیکھو کیل تو نکل گئے مگر سوراخ باقی ہیں-”

وہ شخص بہت شرمندہ ہوا- اس نے الله اور اس کے بندوں سے معافی مانگی اور عالم کا شکریہ ادا کیا جس نے اسے آئینہ دکھایا-

ہمیں بھی چاہیے کہ بولتے ہوئے دیکھ لیا کریں کہ ہم نے لوگوں کے دلوں میں کیلیں تو نہیں ٹھونکیں- اگر وہ کیلیں نکل بھی گئیں تو نشان باقی رہ جائے گا-

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo