‘ حضرت سُلطانُ الزّاہدین گنج شکر رحمتہ اللّہ علیہ …
نقل ہے کہ:
” حضرت سُلطان الزّاہدین فریدُالدّین گنج شکر رحمتہ اللّہ علیہ جب ایک مرض سے تندرُست ہوئے تو بوجہ ضُعف چند قدم عصا پر تکیہ ( بھروسہ ) کر کے چلے اور پِھر فوراً عصا کو پھینک دیا اور چہرہ مُبارک سے ناخوشی کے آثار نمُودار ہوئے۔ ”
بعد میں مُناسب موقعہ پر ایک شخص نے سبب دریافت کِیا تو فرمایا:
” جب میں چند قدم اس عصا پر سہارا لے کر چلا تو ہاتف ( غیب ) سے آواز آئی کہ اے فرید! اب تک تو ہم ہی تیرا تکیہ اور سہارا تھے اب خلافِ عادت ہمارے غیر پر تکیہ کِیا۔اِس وجہ سے میں نے عصا پھینک دیا۔ ”
نام کتاب = مِہرِ مُنیر ( سوانخِ حیات اعلیٰ حضرت سیّد پِیر مہر علی شاہ گیلانی رحمتہ اللّہ علیہ )
صفحہ = ۵٤٦