( غیــر مطبــوعــہ ) تو کیا میں نہیں تھا؟ ( ایک غ…

[ad_1] ( غیــر مطبــوعــہ )

تو کیا میں نہیں تھا؟
( ایک غیر مذکور شہادت کی کتھا )

وہ لمبے لچک دار بانسوں کی سیڑھی نہیں
جھولتا ، سنسناتا ہوا
جیسے رسّوں کا پُل تھا، خلا میں معلّق
مِرے ہر قدم کو جھٹکتا
مرے جسم کے بَوجھ کو جھرجھری میں بدلتا ہوا کوئی پُل
جس کا اگلا سِرا آسماں کو نکلتا تھا
جس زاویے میں چڑھائی چڑھا’ وہ کڑا زاویہ تھا
زمیں کی کشش کو میں پَیروں تلے روندتا
اپنی مضبوط رانوں کی طاقت سے اوپر اٹھے جا رہا تھا
یہ فولاد کا اونچا مینار جس کو مِرے باپ نے
اپنے ہاتھوں کی طاقت سے دھرتی میں گاڑا تھا
آج اس کو پیروں کی طاقت سے میں سَر کروں گا
۔ ۔ ۔ ۔
یہ چوٹی نہیں جس پہ دشمن کی چوکی ہو
شب خون ہو اور آتش سے آہن اُڑے
یہ تو بس ایک چپ چاپ فولادی مخروط ہے
جس کے کاندھوں پہ اس دھات کا بَوجھ ہے
جس میں بہتی ہےوہ برقی رَو
جو بَہ یک وقت دشمن بھی ہے، دوست بھی
جس سے ملتے ہیں گاؤں/ گھروں کو اجالے
مِلوں ، کارخانوں کو طاقت
ترقّی وطن کو
وہ رَو جو ضروری بھی ہے اور ضرورت بھی ہے
۔ ۔ ۔ وہ سہولت وہاں رُک گئی تھی
بَلندی پہ جا کر رواں کر رہا تھا
میں اہلِ وطن کے لیے وقف یہ جسم و جاں کر رہا تھا
اجل تار میں بھاگتی تھی
اسے دیکھ سکتا تھا ۔ ۔ ۔ لیکن مجھے ڈر نہیں تھا
کہیں روشنی منقطع تھی’ جسے جوڑ سکتا تھا میں
ڈر کی فوجوں کا رخ موڑ سکتا تھا میں
سرحدِ جسم پر
” خوف دشمن ” کا اک مورچہ تھا جسے توڑ سکتا تھا میں
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میں نے یہ سب کیا
تار سے تار جوڑا
معطّل تھی جو روشنی، پھر سے بہنے لگی
دیکھ سکتا تھا چشمِ تصوُّر سے میں وہ بَہ حالی
جو تاریک چہروں پہ بجلی کی صورت
چمکتی خوشی بن کے آتی تھی۔ ۔ ۔
لیکن اچانک کسی تارکے جوڑمیں
ایک دَم اک دھماکا ہوا
برق چنگاریاں میری جانب بڑھیں
جسم فولاد کا تو نہیں تھا مِرا
کیوں اسے برق نے اپنا رستہ بنایا
مجھے برق بارود بن کر جلانے لگی
میری چیخوں سے پہلے زمیں پر جو پہنچا
مِرا اَدھ جلا جسم تھا۔ ۔ ۔
مَوت کے سامنے میں گیا تھا مگر
میں نے ہاتھوں میں ہتھیار تھامے نہیں
میرا جیون اثاثہ بس اوزار تھے
وَحشتِ جنگ سے دور ہی میں سہی
مَوت میرے بھی نزدیک تھی
میں جَری تھا ‘ مگر
میری جراؑت کسی کی نظر میں نہیں
میری خاطر ترانے نہ لکّھے گئے
میرے اعزاز کا کوئی تمغا نہ ڈھالا گیا
میری تدفین کو کیمروں نے کہیں بھی دِکھایا نہیں
یعنی ‘ میری شہادت ۔۔۔۔ خبر بھی نہیں
مجھ سے منسوب کوئی سڑک بھی نہیں

( شـــہـزاد نَـیّـــــرؔ )


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo