( غیــر مطبــوعــہ ) تعلّق ایک پھٹا ہوا کُرتا ہے اُس نے تن خواہ کے لفافے میں سو…
تعلّق ایک پھٹا ہوا کُرتا ہے
اُس نے تن خواہ کے لفافے میں سوال رکھ کر بھیجا
سیاہی سے بھری ہوئی آنکھ کتنی تصویریں لکھ سکتی ہیں ؟
میں نے اپنے پانو پر ریت برابر کی
اور ایک خواب پانی میں بہا دیا
سمُندر میری بات سننے سے انکاری ہُوا
تو۔۔۔۔ میں نے کشتیوں کے خلاف نعرہ لگایا
اور۔۔۔۔ جزیرے جیسی مَحبّت قتل کر دی
مجھے میری آنکھوں میں دفن کیا جائے
سفید رنگ میرا متبادل نہیں ہو سکتا !!
( سِـــدرہ سَــحَــرؔ عـــمران )