#hamidnaved حضرت محمد بن منکدر مشہور تابعی کپڑے کے ٹکڑوں یعنی کٹ پیس کی تجارت …

[ad_1] #hamidnaved

حضرت محمد بن منکدر مشہور تابعی کپڑے کے ٹکڑوں یعنی کٹ پیس کی تجارت کرتے تھے انہوں نے چند ٹکڑوں کی قیمت میں دس درہم اور چند کی پانچ درہم مقرر کر رکھی تھی۔ دس درہم اور پانچ درہم کے ٹکڑے الگ الگ رکھے ہوئے تھے حضرت محمد بن منکدر رحمتہ اللہ علیہ کسی ضرورت سے دکان سے اٹھ کر گئے۔ان کا غلام دکان پر موجود تھا گاہک آیا اور غلام نے بھولے سے پانچ درہم کے ٹکڑے دس درہم میں فروخت کر دیئے جب جناب ابن منکدر تشریف لائے اور انہیں یہ بات معلوم ہوتی تو ایسا لگا جیسے کہ وہ حواس باختہ ہو گے ہوں غلام سے خریدار کا حلیہ دریافت کیا اور دن بھر بازار میں اسے ڈھونڈتے پھرے آخر بڑی تلاش و جستجو کے بعد وہ خریدار ملا تو اسے اپنے ساتھ دکان پر لے آئے اور فرمایا کہ بھائی غلطی سے میرے غلام نے پانچ درہم کے کپڑے کو دس درہم میں تیرے ہاتھ فروخت کر دیا ہے اس لئے تو یا تو پانچ درہم مجھ سے واپس لے لے یا اپنے دس درہم لے کر کپڑا مجھے واپس کر دے۔ خریدار ہنسنے لگا اس نے کہا حضرت! میں اس خرید و فروخت پر راضی ہوں کوئی حرج نہیں اگر میں نے پانچ کی بجائے دس درہم دے دیئے مجھے یہ ٹکڑا پسند ہے۔حضرت محمد بن منکدر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا مگر میں تو اس پر راضی نہیں کہ تجھ سے زیادہ رقم مل جائے۔ اب خریدار و دکاندار میں تکرار ہونے لگی ۔ لوگ جمع ہو گئے۔ لوگوں نے کہا۔ حضرت! جب خریدار دس درہم پر راضی ہے تو آپ کو اعتراض کیوں ہے؟ محمد بن منکدر نے فرمایا۔ لوگو! مجھے اس وقت سردار دو عالم ﷺ کی ایک حدیث یاد آ رہی ہے کہ ” اس شخص کا ایمان کامل نہیں جو اپنے بھائی کے لئے وہ بات پسند نہیں کرتا جو اپنے لئے پسند کرتا ہے” میں اپنے آقا ﷺ کے اس قول کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔پانچ درہم کی چیز کے دس درہم دینا مجھے اپنی ذات کے لئے پسند نہیں تو میں اس شخص کے لئے کیسے گوارا کر لوں۔ آخر ان کے اصرار پر خریدار نے پانچ درہم واپس لے لئے تب اس کی جان چھوٹی۔ اہل بازار نے بیک زبان کہا “یہ ہیں محمد بن منکدر امین، مومن کامل، تاجر صادق، آنحضرت ﷺ کے صحیح تابع دار۔

goo.gl/TtJ1PG

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo