آئینہ از عزیز قیسی آئینے! کچھ تو بتا ان کا تو ہمراز ہے تُو تو نے وہ زلف وہ مکھڑ…

[ad_1] آئینہ از عزیز قیسی

آئینے! کچھ تو بتا ان کا تو ہمراز ہے تُو
تو نے وہ زلف وہ مکھڑا وہ دہن دیکھا ہے
ان کے ہر حال کا بے ساختہ پن دیکھا ہے
وہ نہ خود دیکھ سکیں جس کو نظر بھر کے کبھی
تو نے جی بھر کے وہ ہر خطِ بدن دیکھا ہے
ان کی تنہائی کا دلدار ہے دم ساز ہے تو
آئینے! کچھ تو بتا ان کا تو ہمراز ہے تُو

کیا وہ شاعر کی طرح خود کو کبھی دیکھتے ہیں؟
ٹکٹکی باندھ کے کیا اپنی چھبی دیکھتے ہیں؟
شوخ، معصوم، جواں، مست، سجل، بے پرواہ
کیا وہ خود اپنے یہ انداز سبھی دیکھتے ہیں؟
اتنا گم سم ہے کہ خود اُن کا اِک انداز ہے تو
آئینے! کچھ تو بتا ان کا تو ہمراز ہے تُو

رنگِ رُخ کیا کبھی اور نکھر جاتا ہے؟
آنکھیں جھکتی ہیں تو کیا روپ سنور جاتا ہے؟
کھوئے کھوئے سے وہ کچھ سوچ کے جب ہنستے ہیں
کیا کوئی نام بھی ہونٹوں پہ ابھر آتا ہے؟
ان کے جذبات کی سہمی ہوئی آواز ہے تو
آئینے! کچھ تو بتا ان کا تو ہمراز ہے تُو

کبھی گھبرائے ہوئے بھی تو وہ آتے ہوں گے
دل کی دھڑکن کو جو رخسار پہ پاتے ہوں گے
کانپتا جسم سنبھالے نہ سنبھلتا ہو گا
اپنی آنکھوں سے بھی خود آنکھ چراتے ہوں گے
ضبطِ ناکام کا گھبرایا ہوا ناز ہے تُو
آئینے! کچھ تو بتا ان کا تو ہمراز ہے تُو

سنبلیں زلف بنانے وہ جب آئیں گے نا
پہلے اس چاند سے مکھڑے کی بلائیں لینا
پھر زباں تجھ کو جو مل جائے تو سرگوشی سے
حسن کو اور نکھرنے کی دعائیں دینا
خلوتِ حسن میں اِک عشق کی آواز ہے تُو
آئینے! کچھ تو بتا ان کا تو ہمراز ہے تُو
[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo