ٹیک اِٹ اِیزی ( TAKE IT EASY ) تُم نے مِلنا ہے ملو ورنہ بچھڑ جاؤ اَب یہ جو تلوا…
تُم نے مِلنا ہے ملو
ورنہ بچھڑ جاؤ اَب
یہ جو تلوار سی سر پر ہے ہٹا دو اس کو
دُکھ تو مُجھ کو بھی بہت ہو گا کہ یک جان تھے ہم
اور کُچھ روز ذرا تم بھی افسردہ ہو گی
پر یہ تلوار سی سر پر جو ہے ہٹ جائے گی
زندگی پھر کسی پہلو سے پلٹ آئے گی
جیتے جی ایسے تو مرنے کا نہ سامان کرو
ایسی باتیں نہ مِری جان کرو
زیست آسان کرو
خالد شریف
[ad_2]