’’گروپ بندی‘‘ ممتاز راشد ؔ لاہوری

’’ معاشرت ‘‘

کبھی جب ایسی خبر ملتی ہے کہ اختلافات کی وجہ سے فلاں تنظیم میں دو گروپ بن گئے ہیں تو بعض لوگوں کو دلی صدمہ ہوتا ہے ، بعض لوگوں کو ذہنی جھٹکے لگتے ہیں اور بعض لوگوں کو جذباتی ہیجان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اصولی طور پر ایسے افراد کا مؤقف درست ہوتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے اختلافات کی وجہ سے یہ نوبت نہیں آنی چاہیے کہ ایک سے دو گروپ بن جائیں اور دو سے تین۔ مگر زمینی حقائق یہی ہیں کہ جہاں کچھ افراد مل جل کر کسی بھی نوعیت کی کوئی تنظیم قائم کرتے ہیں تو مزاجوں کے اختلافات کی وجہ سے نوبت گروپ بندی تک آہی جاتی ہے ۔ سیاسی پارٹیوں میں کئی پارٹیوں کے حصے بخرے ہوئے ۔ ادبی تنظیموں مثلاً حلقہ ارباب ذوق اور انجمن ترقی پسند مصنفین وغیرہ کی دو دو تین شاخیں بنیں اوراسی طرح بعض سماجی جماعتوں میں گروپ بندی کی نوبت آگئی تھی۔ بعض اخبارات و جرائد میں بھی گروپ بندی دیکھنے کو ملتی ہے اور اس طرح بعض لیبر یونینوں میں بھی حتی کہ مذہبی تنظیموں میں بھی۔ ابن انشاء نے ایک بار مزاح میں بیرون وطن مقیم پاکستانیوں کے بارے میں میں لکھاتھا کہ ان میں بھی کافی گروپ بندی ہے حتی کہ اگر کسی ملک میں دوہی پاکستانی ہوں گے تو ان کی وہاں تین تنظیمیں ہوں گی یعنی ایک ان دونوں نے مل کر بنائی ہوگی اور ایک ایک ان کی اپنی ہوگی۔ میں بھی کوئی 37برس بیرون پاکستان یعنی قطر میں رہا اور مجھے بھی اس طرح کی تنظیم سازیوں اور گروپ بندیوں کا کافی تجربہ ہے، شروع میں گروپ بندی کی وجہ سے کافی الجھن ہوتی تھی مگر پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ سیکھا کہ ایک توگروپ بندی کی مخاصمت کی بُری حدوں تک نہیں جانا چاہیے، اوردوسری بات یہ کہ ان گروپ بندیوں کو مثبت مسابقت میں بدل دینا چاہیے ، اس سے ذہنی تنائو بھی کم ہوتا ہے ۔ اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتاہے ۔ بعض افراد کے لیے بڑا مشکل ہوتاہے کہ اگر تنظیم کے د وگروپ بنیں تو وہ کس گروپ میں جائیں کیونکہ دونوں طرف ان کے دوست ہی ہوتے ہیں ۔ ایسے ہی لوگ گروپ بندی کے باوجود دونوں گروپوں میں کشیدگی کو کم رکھنے میں معاون ثابت ہوتے رہتے ہیں ۔ حال ہی میں ایک گروپ بندی کالم نگاروں کی تنظیم میں بھی دیکھنے کو ملی ہے ۔ اوائل 2016ء میں ان کی تنظیم ’’ورلڈ کالمسٹ کلب‘‘ کے دو گروپ بنے تھے ۔پھر ان میں سے ایک گروپ کافی فعال ہوگیا اور ایثار رانا اور رانا ناصر اقبال خاں کی سربراہی میں اس گروپ نے سال بھر میں کچھ اہم پروگرام کیے ۔ حتی کہ اوائل مئی 2017میں پلاک لاہور میں پہلی سالگرہ کی بڑی تقریب بھی برپا کی اور تنظیم کا نام بدل کر ’’پاکستان کالمسٹ کلب ‘‘ رکھ لیا مگر چند دنوں بعد اُن کے باہم اختلافات اتنے شدید ہو گئے کہ صدر تنظیم ایثار رانا نے ورکنگ کمیٹی معطل کردی اور ورکنگ کمیٹی کے بہت سے ارکان نے مل کر صدر تنظیم کو معزول کردیا ۔ کچھ بہی خواہوں نے مل کر ان کے باہمی اختلافات کو ختم کرنے یاکم کرنے کی کوشش شروع کردیں مگر تاحال کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ جب ورلڈ کا لمسٹ کلب کے دو گروپ بنے تھے تب بھی ایک مثبت پہلو یہ سامنے آیا تھا کہ باہمی مسابقت کی وجہ سے سرگرمیاں کافی بڑھ گئی تھیں ، اب ’’ پاکستان کالمسٹ کلب کے دو گروپ بنتے نظر آ رہے ہیں تو پہلی دُعا تو یہی ہے کہ اس گروپ بندی کی نوبت نہ ہی آئے تو اچھا ہے اور اگر خدا نخوستہ دو گروپ بن ہی جاتے ہیں تو دونوں یہی کوشش کریں کہ باہمی کشیدگی کو ہوا نہ دیں بلکہ اپنے اپنے طور پر مثبت سرگرمیوں سے مقابلہ کریں۔ ان دونوں گروپوں میں جو افراد ایسے ہیں کہ دونوں طرف کے دوستوں کے بہی خواہ ہیں ، ان سے گذارش ہے کہ وہ بھی ان گروپوں یں مخاصمت کی فضانہ بننے دیں اور کشیدگی بڑھانے والے عناصر کو قابو میں رکھیں تاکہ ایک صحت مندانہ فضا میں بہتر سے بہتر سرگرمیاں ہوتی نظر آئیں۔ باہمی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرنے چاہیں ،اپنے گندے کپڑے چوک میں بیٹھ کر نہیں دھونے چاہیں۔فراخدلی اور باہمی ہمدردی کے جذبات کی زیادہ آبیاری ہی بہتر انداز حیات ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo