“میری آنکھوں میں کتنا پانی ہے” کے شاعر جبار واصف کا انٹرویو

“میری آنکھوں میں کتنا پانی ہے” کے شاعر جبار واصف کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

جبار واصف۔۔عبدالجبار

تفکر – قلمی نام؟

جبار واصف۔۔جبار واصف

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

جبار واصف۔۔رحیم یار خان،تیرہ جولائی 1975

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

جبار واصف۔۔ماسٹر آف کامرس

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

جبار واصف۔۔ایم سی جونئیر پرائمری اسکول اور گورنمنٹ کالونی ہائی اسکول رحیم یار خان سے

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

جبار واصف۔۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ملتان

تفکر -پیشہ؟ 

جبار واصف۔۔ملٹی نیشنل آئل کمپنی میں ریجنل مینیجر

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

جبار واصف۔۔آٹھویں کلاس (1988) میں ہمشیرہ کے گھر ہونے والی چوری کی واردات کو منظوم کیا تو اندرون شاعر ہونے کا بھید کھلا۔باقاعدہ ادبی سفر شروع ہوئے کم و بیش دو دہائیاں گزر چکی ہیں۔1998 میں زندگی کا پہلا مشاعرہ پڑھا۔

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

جبار واصف۔۔ن ۔م راشد اور مجید امجدکی نظمیں ہمیشہ دل کے قریب رہیں،پسندیدہ غزلوں اور غزل کے شعرا کو شمار کرنا مشکل ہے۔

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

جبار واصف۔۔باقاعدہ طور پر کسی شاعر ادیب کی شاگردی اختیار نہیں کی اور نہ ہی کبھی باقاعدہ اصلاح لی۔البتہ اگر کبھی بھی کسی علمی ادبی نقطے پر رہنمائی کی ضرورت محسوس ہوئی تو نصیر ترابی، اقبال ارشد اور نوشاد قاصر بھائی کے علم سے استفادہ کیا۔

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

جبار واصف۔۔شاعری

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

جبار واصف۔۔شاعری اور شاعری میں زیادہ غزل

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

جبار واصف۔۔میری آنکھوں میں کتنا پانی ہے (2016)
فردیاتِ جبار واصفؔ (زیرِ طبع)
سحر کو سوچتے ہیں (زیرِ طبع)

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

جبار واصف۔۔انشااللہ زیرِ طبع شعری مجموعوں کی اشاعت کے بعد نثری کتابوں کی اشاعت کا اہتمام کروں گا۔

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

جبار واصف۔۔متوسط طبقے کا فرد ہوں،راجپوت فیملی سے تعلُّق ہے جو بزرگوں کی دی ہوئی معلومات کے مطابق تقسیم کے وقت ریاست کپور تھلہ سے ہجرت کرکے رحیم یار خان پاکستان میں آباد ہوئی

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

جبار واصف۔۔وہی جو پانچ بچّوں کے باپ کی ہوتی ہے۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

جبار واصف۔۔والد1997 میں انتقال کر گئے تھے۔والدہ ریٹائرڈ ٹیچر ہیں اللہ ان کا سایہ بفضلِ خدا قائم و دائم رکھے۔دو بڑی بہنیں شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔ایک چھوٹا بھائی زراعت میں پی ایچ ڈی کے بعد آج کل ایگریکلچر سائنٹسٹ کی حیثیت سے آسٹریلیا میں کسی زرعی تحقیقی پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔اس کی شریکِ حیات یعنی میری محترم بھابھی بھی زراعت میں پی ایچ ڈی ہیں اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔میں اور میری شریکِ حیات اللہ کے فضل سے اپنے پانچ بچّوں (تین بیٹیوں اور دو بیٹوں) کی تعلیم و تربیت کے لئے وقف زندگی گزار رہے ہیں۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

جبار واصف۔۔مستقل رہائش آبائی شہر رحیم یار خان میں ہے۔

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

جبار واصف۔۔میری مادرِ علمی ایم سی جونئیر پرائمری اسکول جس کے نام میرے پہلے شعر ی مجموعے کا انتساب ہے۔ مجھے اس اسکول اور اس سے جڑی یادوں سے جذباتی لگاؤ ہے۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

جبار واصف۔۔ایک پرائیویٹ کالج کی طرف سے چند سال پہلے میرے اعزاز میں مشاعرے کااہتمام کیا گیا۔میں وہاں پہنچا تو ادارے کے پرنسپل سمیت پھولوں کے ہار لئے میرے منتظر کئی اساتذہ وہی لوگ تھے جن سے میں نے اٹھارہ بیس برس پہلے گورنمنٹ کالج آف کامرس رحیم یار خان میں تعلیم حاصل کی۔وہ تمام شاعر جبار واصفؔ سے بخوبی واقف تھے لیکن انہیں یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ جبار واصفؔ انہی کا شاگرد عبدالجبار ہے۔اس وقت دونوں طرف بے حدخوشی اور حیرت کے مناظر تھے۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

جبار واصف۔۔عصمت چغتائی،عبداللہ حسین،اشفاق احمد،قدرت اللہ شہاب،علامہ نیاز فتح پوری،ممتاز مفتی،مشتاق یوسفی،مختار مسعود اوردیگر بہت سے نام ہیں جن کی تحریریں ہمیشہ ساتھ رہیں۔

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

جبار واصف۔۔باقاعدہ طور پر کچھ عرصہ روزنامہ اوصاف سے بطور ڈویژنل بیورو چیف منسلک رہا ہوں۔باقی تمام اخبارات اور جرائد وغیرہ سے ادبی خبروں اور کلام کی اشاعت کی حد تک وابستگی ہے۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

جبار واصف۔۔رحیم یار خان ادبی فورم (رجسٹرڈ) کا بانی و صدر ہوں۔ادب میں عملی طور پر متحرک لوگوں کو بعض اوقات غیر متحرک اور منفی عناصر کی طرف سے کسی نہ کسی شکل میں غیر مدلل مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی کبھی پرواہ نہیں کی اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی۔ادبی گروپ بندیاں ہر جگہ ہر شہر میں ہوتی ہیں ان کی پرواہ کئے بغیر اپنا کام کرنے والے لوگ ہی آخرش اپنا آپ منوانے میں کامیاب رہتے ہیں۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

جبار واصف۔۔ہر گز نہیں

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

جبار واصف۔۔ایک دوسرے کو زندگی میں ہی عزت اور پذیرائی دینے کا اہتمام کیجئے۔ اپنے دو شعریاد آ رہے ہیں مجھے
موت درکا ر ہے شاعر کی پذیرائی کو
بعد مرنے کے نگینے کا پتہ چلتا ہے
کیا بتاؤں میں تمہیں اہلِ قلَم کی قسمت
اُن کو مرنے پہ ہی جینے کا پتہ چلتا ہے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

جبار واصف۔۔ایک شاندار اور پرخلوص کاوش ہے جو یقیناًلائقِ تحسین ہے۔ میں پوری ٹیم اور ادارے کے لئے دعا گو ہوں۔

تفکر – شعر یا تحریر؟

جبار واصف۔۔لاتعداد اشعار ہیں جن میں سے چند آپ کی نذر
کہاں سمجھتی ہے اولاد اضطرابِ پدر
جُراب اُلٹی پہن لی تو ہنس دیئے بچّے
*
باپ سے ملتی ہے شوہر سے اجازت لے کر
بیٹی رخصت ہو تو حق دار بدل جاتا ہے
*
گواہ ملتا ہے اِس کا نہ لاش ملتی ہے
یہ لوگ اِس لئے احساس قتل کرتے ہیں
اس کے علاوہ تشکیک،ارتقا،صدرجی،ابلا انڈہ،سنو بیٹی،آدھا ایمان،انصاف نچایا جاتا ہے،جگ بیتی، پیشکش سمیت بہت سی نظمیں میرا مضبوط شعری حوالہ ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo