“جیسے کبھی دریا کے کنارے نہیں ملتے” شاعرہ ثمینہ سید کا انٹرویو

“جیسے کبھی دریا کے کنارے نہیں ملتے” شاعرہ ثمینہ سید کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

ثمینہ سید۔۔ثمینہ سید

تفکر – قلمی نام؟

ثمینہ سید۔۔ثمینہ سید

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

ثمینہ سید۔۔10 مار چ،پاکپتن میں پیدا ہوئی

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

ثمینہ سید۔۔ایم اے اردو ایم ایڈ

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

ثمینہ سید۔۔پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو میں ایم اے کیا

تفکر – پیشہ؟

ثمینہ سید۔۔درس و تدریس

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

ثمینہ سید۔۔ادبی سفر کا آغاز میٹرک کلاس سے باقاعدہ ہو گیا۔سکول کے ڈرامے کا سکرپٹ لکھتی تھی۔افسانے بھی اسی دور سے چھپتے ہیں

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

ثمینہ سید۔۔میں ناصر کا ظمی اور پروین شاکر کو غزل گو شاعر کی حیثیت سے بہت پسند کرتی ہوں

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

ثمینہ سید۔۔بالکل شاعری تو استاد کےبغیر ممکن ہی نہیں۔عرفان صادق عہد حاضر کا ایک باوقار نام ہے جو میرے استاد ہیں

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

ثمینہ سید۔۔ادب میں نثر لکھنا اور نثر پڑھنا زیادہ اچھا لگتا ہے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

ثمینہ سید۔۔میں نے افسانہ زیادہ لکھا

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

ثمینہ سید۔۔میرے دو افسانوی مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

ثمینہ سید۔۔شعری مجموعہ،”ہاتھ میرے خالی ہیں” زیر طبع ہے

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

ثمینہ سید۔۔میرا علمی،ادبی اور صحافتی پس منظر ہے ۔بہن بھائی سب صحافت سے منسلک ہیں۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

ثمینہ سید۔۔ازدواجی حیثیت شادی شدہ ہے

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

ثمینہ سید۔۔الحمدللہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

ثمینہ سید۔۔لاہور میں ہی رہتی ہوں لاہور بلاشبہ ادب تہذیب و ثقافت کا گڑھ ہے

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

ثمینہ سید۔۔بچپن تو خوبصورت ہی ہوتا ہے۔بھائی کے ساتھ چھت پہ پتنگ اڑانا اور تیسری منزل سے گرنا آج تک یاد ہے۔وہ تو اللہ کا کرم کہ نیچے میرے ماموں صحن میں سوئے ہوئے تھے جن کے اوپر میں گری اور وہ کئی دن بیمار رہے لیکن میں صاف بچ گئی۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

ثمینہ سید۔۔ادبی سفر کے آغا پہ ہی حلقہ کے اجلاس میں افسانہ پڑھا بہت دلخراش تنقید کے واقعات سن رکھے تھے لیکن میرے افسانے کو بہت داد اور عزت ملی یہ واقعہ میرے ادبی سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

ثمینہ سید۔۔میرے پسندیدہ مصنفین غلام عباس اور منٹوہیں

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

ثمینہ سید۔۔اخبار روزانہ پڑھتی ہوں ۔اخبارات کے ادبی صفحات سے خصوصی لگاؤ ہے

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

ثمینہ سید۔۔ادب کے حوالے سے حکومت کرتی کیا ہے کہ مطمئن ہوں۔ ادیب شاعر بہت عزت اور خصوصی مقام کے حقدار ہیں معاشرے کے خاص لوگ ہیں۔لیکن انہیں یہ مقام بالکل حاصل نہیں

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

ثمینہ سید۔۔نہیں

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

ثمینہ سید۔۔ادب سے وابستہ لوگوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ ایمانداری سے اپنا کام کرتے رہیں صلے کی توقع کیے بغیر اور اپنے سینئرز کی بہت عزت کریں

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

ثمینہ سید۔۔آپ کی یہ ایک عمدہ کاوش ہے بہترین قدم شعر و اد ب کی خدمت ہے کہ آپ ہمیں دوستوں سے ذاتی آگاہی دے رہے ہیں۔یہ ادبی تاریخ کا حصہ بن رہا ہے.آپ کا یہ قدم نہایت مستحسن ہے۔

تفکر – شعر یا تحریر؟

ثمینہ سید۔۔میرا افسانہ،،عادت
اور شعر
جیسے کبھی دریا کے کنارے نہیں ملتے
ایسے ہی تو جاں بخت ہمارے نہیں ملتے
کھل جائے نہ تم پر یہ کہیں وصل کی خواہش
ہم تم سے اسی خوف کے مارے نہیں ملتے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo