غارِ حرا کا پہلا اجالا حضور ؐہیں
غارِ حرا کا پہلا اجالا حضور ؐہیں
بزمِ مکان و کون کے دولہا حضور ؐ ہیں
والیل تیری زلف ہے، والعصر تیرا عصر
سب آیتو ں کے محور و مرجع حضور ؐ ہیں
یہ انبیاؑ صفات میں اعلیٰ ہیں سب کے سب
ان سب سے پر صفات میں اعلیٰ حضورؐ ہیں
فرہاد احمد فگارؔظفر آباد، آزاد کشمیر