تین ہزار درہم – ڈاکٹر مرحب قاسمی

تین ہزار درہم

گھر سے نکلتے ہوئے عادتاً اُسے اندیشہائے دُور دراز نے گھیر لیا۔’’ اے ربّ کریم اپنے پیارے وطن کی طرح یہاں دہلیز سے قدم باہر رکھتے ہی جان و مال سے ہاتھ دھونے کا خدشہ تو نہیں ، لیکن جس طرح توُ نے یہاں بہترین گاڑیاں انعام کی ہیں ، اسی طرح آج ٹیکسی ڈرائیور بھی ڈھنگ کا عطا کریو۔ اے اللہ تو دلوں کا حال جانتا ہے، میں رنگ و نسل کی وجہ سے کسی انسان سے نفرت نہیں کرتی۔لیکن میرے مولاپھر کوئی افریقی ڈرائیور نہ ہو ،جو مجھ نووارد سے میری منزل کا راستہ پوچھے۔اور میں اٹکل سے بتائوں بھی تو وہ سمجھ نہ پائے ۔ الہی دس درہم کا سفر بیس میں طے کرنا بھی ظلم ہے لیکن افریقی یا عربی کو منزل کا پتہ بتانا۔۔۔۔،تُو سمجھتا ہے ناں۔۔۔؟‘‘انہی خیالات میں غلطاں تھی کہ ٹیکسی اسٹاپ آ گیا۔ پہلی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے فیصلہ کر چکی تھی کہ آج وہ عوامی انگریزی میں ڈرائیور کو منزل کے بارے میں بتائے گی۔’’ می گو مارکیٹ‘‘۔اُس نے ڈرائیور کی سہولت کے لئے ذخیرہ الفاظ سے پھرول کر عام فہم سا جملہ نکالا۔
’’میم صاحب ! تم پاکستان سے آیا ہے۔۔۔۔ ؟‘‘ٹیکسی ڈرائیور کے لہجے سے اُ سے اندازہ ہو گیا کہ وہ بھی پاکستانی ہے۔ ـ’’ہم بھی پاکستان سے ہے،ہمارا مُلُک پخاور سے دُورآگے ہے ، ۔۔۔۔۔۔ڈیر دُور۔دو بس اور یکّ ڈالہ بدلنا پڑتا ہے۔تم کو نئیں معلوم، خدائی قسم وہ بڑا ہی خوبصورت مُلُک ہے، پر مڑا اُدھرمزدوری نئیں ملتا۔ہمارا بابا کھیت بیچا ،بیل بیچا ،نر بچّہ پھر رائپھل گروی رکھا۔اورہمیںادھر بھیجا۔خرکار کا بچّہ ایجنٹ ہم کوبولا ،بس جائو اور عیش میش کرو۔ ہمارا بابا بھولا بادشہ۔۔روز فون کرتا ہے۔۔۔۔۔زیادہ روپے بھیجو ۔زمین چھڑانی ہے۔امّاں کہتی ہے ، میں نے حساب لگوا لیا ہے تُو مجھے بس تین ہزار درہم بھیج دے۔ آخر تمہارا ’منگ‘ کب تک انتظار کرے گا۔تیراساس ہر باری تیرے آ نے کا پو چھتاہے ۔لو بھلا دوبئی میں پیسہ کوئی درختوں پہ لگتا ہے جو توڑتوڑ کر بھیج دوں؟۔منگ ونگ کو گولی مارو،مڑا اتنا پیسہ ہوتا تو ہم پہلے اپنا پختو نہ چھڑاتا۔ میم صاحب تم نے کبھی سُنا ہے کہ کسی مرد بچّہ نے اپنا رائپھل گروی چھوڑا ہے؟ نئیں ناں۔۔۔۔۔تمنچہ ،بندوق، خنجر، تلوارپٹھان کا پختو ہوتا ہے۔اور پختو گروی نئیں رکھا جاتا۔۔۔۔۔۔۔‘‘پھر یوں لگا جیسے اک آہ اسکی روح سے نکل کر فضامیں پھیل گئی ہو۔’’بیگم صاحب تم ہمارا ماں بہن ہے ،اس لئے اپنے دل کا بات بتاتا ہے ۔۔۔۔۔۔جب’ درمنہء‘ کی یاد آ تی ہے تو ہم سواری اٹھانے کی بجائے گاڑی ایک طرف کھڑا کرکے شیشہ میشہ چرھاکر بیٹھ جاتا ہے ۔پھر اُس کا فوٹو موٹو نکال کر دیکھتا ہے۔بھلا کیوں؟اُدھر ڈیرے میں جگہ نئیں ہے۔ ایک کمرا ہے اور آٹھ ڈیرے وال۔اتنے ہی بستر۔کمرہ نہیںڈربہ ہے ڈربہـ۔جیسے میری امّاںمرغیوں کو ڈربے میں بندکر تی ہے،پہلے پہلے وہ بھی بہت شورکر تی ہیں پھر صبر کرکے چپ ہو جاتی ہیں۔یہاں بھی سب چپ ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔‘‘یوں لگتا تھا جیسے ٹیکسی ڈرائیور اک ـ عر صے سے بو لا نہیں۔
’’ابھی تک تین ہزار جمع نہیں ہوئے،تم روز کتنا کما لیتے ہو ؟‘‘خاتون کی آواز میںتعجب زدہ تاسف تھا۔
’’بابا کے لئے خرچہ مرچہ بھیجنا پڑتا ہے۔کمرے کا کرایہ،روٹی شوٹی کا خرچہ، پھر ڈیراداری ۔لائسنس کے لئے جو قرضہ لیا تھا، اسکا قسط مسط بھی ہے۔روپیہ کیسے جمع ہو؟پھرابو دبئی کا یہ شُرطہ،ذرا سا غلطی ہو جائے ،فوراً چالان کا ٹکٹ بھیج دیتا ہے۔خوئی مڑا !جب ہم تیز چلا نہیں سکتا،زیادہ کمائے گا کیسے؟‘‘۔اُس نے ’شرطہ‘ کو پشتو میںبے ضرر سی گالی دی اور پھرجوش میں بولا ’’ہم بھی پٹھان کا بچّہ ہے۔ایک دفعہ بول دیا تو بول دیا۔۔۔۔بس تین ہزار درہم جمع ہو جائے ، ہم تمہارا گائوں چھوڑ کراپنے مُلک جائے گا۔ پہلے اپنا پختو چھڑائے گا۔پھر اسی سے اپناکھیت اور بیل واگذار کرائے گا۔اس کے بعدڈزّا ڈزّ ’شادی مادی‘ بناکر درمنہ کوگھر لائے گا ۔اور جب اُس کا ڈولا اپنے پیارے مُلک کی سرحد میں داخل ہو گا،اُسے دس توپوں کا سلامی دے گا۔۔۔۔۔۔ ڈز،ڈزا ڈا۔۔۔۔۔‘‘
٭٭٭

ڈاکٹر مرحب قاسمی

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo