لبرل کے ساتھ ایک مکالمہ ۔ اے ایم ملک

ایک دن کا ذکر ہے ۔ شہر کی معروف کافی شاپ ہے ،آج معمول سے کچھ زیادہ رش ہے کیونکہ اکثر ہفتے کو یہاں کچھ ایسی ہی صورتحال نظر آتی ہے ۔ میں نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے ،ساتھ ٹائی بھی لگائی ہوئی ہے ،آج ہی باربر شاپ سے کٹنگ کروائی ہے ،حمام والے نے داڑھی کو بناتے وقت تھوڑا سٹائل سا بنا دیا ہے،جسے ہم فرنچ کہتے ہیں۔ میرے ساتھ والے ٹیبل پر ایک لڑکا اور لڑکی بیٹھے ہیں ،دونوں نے جدید دور کے لباس یعنی کے پینٹ شرٹ پہنے ہوئے ہیں ،ان کے ٹیبل پر ایک امپورٹ کی گئی سگریٹ کی ڈبیا بھی پڑی ہے،وہ دونوں باتوں میں مگن ہیں ۔

اسی اثنا میں دو لڑکے کافی شاپ میں داخل ہوئے جنہوں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور ان کی داڑھیاں بھی تھیں ،رش زیادہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ادھر ادھر دیکھا ،کوئی خالی جگہ نظر نہیں آئی تو وہ باہر رکھی کرسیوں پر جا کر بیٹھ گئے۔ جیسے ہی وہ باہر نکلے لڑکے نے لڑکی کو دیکھا اور کہا کہ ان مولویوں کا یہاں کیا کام ،مسجدیں سنبھالیں اور نمازیں پڑھیں ،بالکل میں ساتھ ہی بیٹھا تھا جب میں نے جناب کی طرف دیکھا تو اس نے پھر یہی کہا کہ انہیں جا کر جمعے کا خطبہ دینا چاہئے اور مساجد میں ڈیرے ڈالنے چاہئیں ،وہ مجھے بھی اپنے ہی قبیل کا سمجھا۔

رخِ سخن جناب کی طرف موڑا،کرسی کو تھوڑا سا گھسیٹ کر اس کے مزید قریب کیا اور کہا۔ جناب والا! آپ مولوی حضرات کو کس تناظر میں دیکھتے ہیں جو اس طرح کی رائے زنی فرما رہے ہیں ۔ اسے میرے تیور شاید بدلے بدلے نظر آئے مگر شاید کہ وہ ڈھیٹ تھا یا حالات و واقعات سے نابلد تھا۔ کہنے لگا! آپ کو معلوم ہے یہی ملاحضرات فساد کی جڑ ہیں ،یہ دنیا میں ایک دوسرے کو لڑاتے رہتے ہیں ،یہ اپنے سوا ہر کسی کو کافر کہتے ہیں ۔ جذباتی انداز میں اس نے تقریر شروع کی تو اس کی بات کاٹتے ہوئے گزارش کی ۔ حضرت یہ باتیں جو آپ کر رہے ہیں کیا یہ واقعات آپ کے ساتھ بیت چکے ہیں جو مولوی حضرات کے خلاف اتنا سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔ جواب دیتے ہوئے اس نے کہا کہ نہیں میرے ساتھ اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا مگر میڈیا کے ذریعے مجھے معلوم ہوا کہ یہ جو دنیا کے ساتھ کر رہے ہیں کیا وہ میرے سمجھنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ جواب دیا کہ غیروں سے سنا تم ،غیروں سے کہا تم نے کچھ ہم سے کہا ہوتا ،کچھ ہم سے سنا ہوتا دراصل بات یہ ہے کہ آج کل ہم سنی سنائی باتوں پر دھیان زیادہ دے دیتے ہیں ،ہم ہر کسی کے بارے خود ہی رائے قائم کر دیتے ہیں ،آپ کے نزدیک ملا دہشت گرد ہیں اور مولوی حضرات آپ کو اچھا نہیں سمجھتے ،آپ کبھی ان مولویوں کے مدرسہ میں گئے ہو۔ اس نے میری بات کاٹتے ہوئے جھٹ سے کہا کہ وہاں تو بچوں کے ساتھ بدفعلیاں ہوتی ہیں آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ میڈیا کی زینت بنتا رہتا ہے۔ گذارش کی کہ جو میڈیا آپ کو بتاتا ہے ،آپ حرف بحرف سچ مان لیتے ہو،کبھی خود بھی تحقیق کی ہے ،مسلمان ہو تو قرآن کو بھی مانتے ہونگے اس میں بھی یہی حکم ہے کہ جب بھی کوئی خبر تم تک پہنچے اس کی تحقیق کر لیا کرو۔

ہاں مولوی حضرات بھی اس لیے قصور وار ہیں کہ وہ بجائے دلائل سے قائل کرنے کے اسلام کو اتنا سخت بنا کر پیش کر دیتے ہیں کہ ہم جیسے لوگ انہیں دیکھ کر راہیں بدل لیتے ہیں اور آپ بھی تھوڑا سا اپنے موقف پر نظر ثانی کریں ،آخری بات کہتے ہوئے آپ سے اجازت لوں گا کہ علامہ اقبالؒ نے ان مولوی حضرات اور مدارس کے بارے کہا تھا ان مکتبوں کو اسی حال میں رہنےدو، غریب مسلمانوں کےبچوں کو ان ہی مکتبوں میں پڑھنےدو، اگر یہ ملا اور درویش نہ رہےتو جانتےہو کیا ہوگا ؟ جو کچھ ہوگا اسےمیں اپنی آنکھوں سےدیکھ آیا ہوں، اگر ہندوستان کےمسلمان مکتبوں کےاثرسےمحروم ہو گئےتو بالکل اسی طرح جس طرح اسپین میں مسلمانوں کی آٹھ سو سالہ حکومت کےباوجود آج غرناطہ اور قرطبہ کےکھنڈر اور الحمراءاور باب الاخوتین کےسوا اسلام کےپیرواں اور اسلامی تہذیب کےآثار کا کوئی نقش نہیں ملتا، ہندوستان میں بھی آگرہ کےتاج محل اور دہلی کےلال قلعہ کےسِوا مسلمانوں کی آٹھ سو سالہ حکومت اور تہذیب کا کوئی نشان نہیں ملےگا۔

اے ایم ملک

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo