ہمہ جہت شخصیت فرحت عباس شاہ کا انٹرویو

ہمہ جہت شخصیت فرحت عباس شاہ کا انٹرویو

فرحت عباس شاہ کا شمار اردو ادب کے ممتاز اور اہم شعرا میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے اردو اور پنجابی میں بہت کلام تخلیق کیا۔ موضوعات کی وسعت اور کیفیات کے اظہار میں ایسی تخلقی قوت کسی اور شاعر میں نظر نہیں آتی ۔ فرحت عباس شاہ نے نہ صرف معاشی بے انصافی پر قلم اٹھایا بلکہ دنیا کا پہلا اسلامک مائیکروفنانس ماڈل بنا کر اس کو عملی طور پر ثابت بھی کیا ۔ فرحت عباس شاہ نے ٹرکل ڈاون اکنامک تھیوری کو رد کرکے ٹوئیسٹ اپ اکانومی تھیوری پیش کی اور ہزاروں خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا۔ فرحت عباس شاہ نے فلسفہ، نفسیات، موسیقی، ادب، صحافت اور مارشل آرٹ جیسے شعبوں میں اپنی حیثیت نہ صرف منوائی بلکہ قبولِ عام کی سند حاصل کی۔ انہوں نے ہمیشہ عالمی امن، محبت اور انسانیت کے نظریات کی سربلندی کو فوقیت دی۔

فرحت عباس شاہ نے 13 سال کی عمر میں نظمیں لکھنا شروع کیں جو مختلف اخبارات میں شائع ہوئیں۔ باقاعدہ شعری مجموعہ “شام کے بعد” ماہِ جون 1989ء میں منظر عام پر آیا جس سے اُن کی شہرت میں روز افزوں اضافہ ہوتا گیا، تاحال اِس شعری مجموعہ کے 20 سالوں میں 100 سے زائد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ یہ کتاب رومانوی اور محبت پر مشتمل نظموں کا مجموعہ ہے۔ تقریباً 20 سالوں میں فرحت عباس شاہ کے قلم سے 67 کتب منظر عام پر آئیں جن میں 46 کتب صرف شاعری پر ہیں اور 3 کتب بحیثیت نقاد شائع ہوئیں۔ 40 سال کی عمر تک اُن کے 46 شعری مجموعہ جات شائع ہوچکے تھے۔ اکیسویں صدی عیسوی کے ابتدائی سالوں میں وہ رومانوی شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ جنگ مخالف شاعر بھی خیال کیے جانے لگے۔ 2001ء میں امریکہ کے افغانستان پر حملہ سے وہ کافی متاثر ہوئے اور اُن کے شعری خیالات میں کافی حد تک تبدیلی دکھائی دی۔ سانحہ 11 ستمبر 2001ء کے بعد جاری ہونے والی امریکی-افغان جنگ (2001ء – 2014ء) میں فرحت عباس شاہ کی نظموں میں مختلف تبدیلی نظر آئی، وہ امریکی-افغان جنگ (2001ء – 2014ء) کے مخالف ہونے کے سبب سے مخالفانہ نظمیں تحریر کرتے رہے۔ اِس سلسلہ میں اُن کا شعری مجموعہ “ہم اکیلے ہیں بہت” شائع ہوا۔ تا حال اُن کی ایک تصنیف کا پنجابی ترجمہ اور 4 کتب کا انگریزی میں ترجمہ ہوچکا ہے۔

تفکر – آپ کا پورا نام؟
فرحت عباس شاہ -فرحت عباس شاہ
تفکر – قلمی نام؟
فرحت عباس شاہ – فرحت عباس شاہ
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
فرحت عباس شاہ – بروز اتوار 10 رجب 1384ھ مطابق 15 نومبر 1964ء کو جھنگ شہر پنجاب میں پیدا ہوا۔
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
فرحت عباس شاہ – ایم ایس سی نفسیات-
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
فرحت عباس شاہ -ابتدائی تعلیم اور ماسٹر لیول تک گورنمنٹ کالج جھنگ۔
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
فرحت عباس شاہ -پنجاب یونیورسٹی میں دوسال ایم اے فلسفہ پڑھا اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ سے ایم اے انگریزی دو سال پڑھا۔
تفکر – پیشہ؟
فرحت عباس شاہ – صحافی، شاعر، ادیب، نقاد، سی ای او لاہور ٹی وی، ڈائریکٹر، ٹی وی اینکر

تفکر – ادبی سفر کا آغاز کب ہوا؟
فرحت عباس شاہ -ادبی سفر کا آغاز جھنگ سے ہوا۔ 1977 میں شاعری شروع کی تقریباً 13 سال کی عمر میں۔
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
فرحت عباس شاہ – کسی سے متاثر نہیں ہوا ۔ پسند بہت سارے شعراء کو کرتا ہوں ۔ سر فہرست منیر نیازی ہیں۔
تفکر – کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟
فرحت عباس شاہ -کسی کا شاگرد نہیں ہوا ۔ لیکن انیس ناگی صاحب رہنمائی سے حاصل کرتا رہا۔
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

فرحت عباس شاہ – غزل ، نظم ، نثری نظم اور آزاد غزل پہ کام کیا ۔ پسند نظم اور آزاد غزل زیادہ ہے
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

فرحت عباس شاہ – شاعری میں غزلوں اور قطعات پر اور نثر میں تبصرۂ کتب اور مضامین لکھنے میں۔

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

فرحت عباس شاہ – اب تک  70 مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔

انگریزی تراجم یہ ہیں:

  1. Sarabi
  2. Love
  3. America My Friend
  4. After Evening
  5. Critical work on Farhat Abbas Shah

1989ء سے تا حال فرحت عباس شاہ کی 70 کتب شائع ہوچکی ہیں جن میں مشہور ترین یہ کتب ہیں:

  1. شام کے بعد – جون 1989ء، اِس کتاب کے تقریباً 100 ایڈیشن شائع ہوئے۔
  2. مجھے تم یاد آتے ہو۔
  3. سہرا خرید لائے ہیں۔
  4. محبت کی آخری ادھوری نظم۔
  5. اداس اداس۔
  6. دن نکلتا نہیں۔
  7. مجھ سے ناراض نہ ہو۔
  8. بارشوں کے موسم۔
  9. آدھے غم اور آدھی خوشیاں۔
  10. میرا شام سلونا شاہ پیا۔
  11. اداسی ٹھہر جاتی ہے۔
  12. ہم جیسے آوارہ دل۔
  13. عشق نرالا مذہب ہے۔
  14. جم گیا صبر میری آنکھوں میں۔
  15. تیرے کچھ خواب۔
  16. موت زدہ۔
  17. محبت گمشدہ میری۔
  18. آ لگا جنگل دردِ دیوار سے۔
  19. آنکھوں کے پار چاند۔
  20. سرابی۔
  21. محبت ذات ہوتی ہے۔
  22. خطوں میں دفنایا ہوا جنون۔
  23. آ کسی روز۔
  24. کسی دکھ پہ اکٹھے روئیں۔
  25. تم اداس مت ہونا۔
  26. اکیسویں صدی کی پہلی نظم۔
  27. اِک بار کہو تم میرے ہو۔
  28. دل دے ہتھ مہار۔
  29. عشق بنایا پیر۔
  30. اَج دِی لوک داستان۔
  31. الوداع پاکستان۔
  32. خیال سو رہے ہو تو۔
  33. روز ہوں گی ملاقاتیں۔
  34. سوال درد کا ہے۔
  35. یہ عجیب میری محبتیں۔
  36. دکھ بولتے ہیں۔
  37. ابھی خواب ہے۔
  38. منہ پنچھی بے چین۔
  39. کہاں ہو تم؟ ۔
  40. محبت چپ نہیں رہتی۔
  41. ملو ہم سے۔
  42. چاند پر زور نہیں۔
  43. اداس شامیں اجاڑ راستے۔
  44. جدائی راستہ روک کے کھڑی ہے۔
  45. مت بولو پیا کے لہجے میں۔
  46. اے عشق ہمیں آزاد کرو۔
  47. آنکھیں غزل ہیں آپ کی۔
  48. کبھی ملنے چلے آو۔
  49. میرا انتظار قدیم ہے۔
  50. ساتھ دینا ہے تو دے۔
  51. یاد آوں اگر اداسی میں۔
  52. ہم اکیلے ہیں بہت۔
  53. میرے ویران کمرے میں۔
  54. اور تم آو۔
  55. وہ کہتی ہے۔
  56. دو بول محبت کے۔
  57. ہجر عبادت بن جائے۔
  58. محبت خوبصورت ہے۔
  59. آوارہ مزاج۔
  60. تم سمجھ نہیں سکتے۔
  61. تاجدار حرم۔
  62. منتخب نظمیں۔
  63. منتخب افسانے۔
  64. غزلیاتِ ساغر۔
  65. عصری ادب کی متوازی تاریخ۔
  66. تخلیقات پسند تحریک۔
  67. نی مائے آ کسی طور چلیں۔
  68. سرد سا ہاتھ ملانے والا۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
فرحت عباس شاہ – چار بچے ہیں ایک بیٹی ، تین بیٹے۔
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
فرحت عباس شاہ – لاہور۔
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
فرحت عباس شاہ – بچپن میں میرا کوئی بھا ئی یا بہن نہیں تھے۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
فرحت عباس شاہ – نہیں ہوا کوئی واقعہ دورانِ سفر ۔ بہت کوشش کی ???

۔تفکر – آپ کے پسندیدہ مصنفین؟

فرحت عباس شاہ – قدرت اللہ شہاب اور مختار مسعود ۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
فرحت عباس شاہ – ادبی گروہ بندیاں دراصل نالائق اور مفروضی لوگ جینوئن لوگوں کے خلاف بناتے ہیں اور ان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ مجھے بھی پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
فرحت عباس شاہ – پاکستان ہمیشہ سے غلام حکمرانوں کے قبضے میں ہے ۔ ان جرائم پیشہ لوگوں نے کیا ادبی پالیسی بنانی ہے اور کیا اس پہ عمل کرنا ہے۔

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
فرحت عباس شاہ – اردو ادب سے وابستہ لوگ مفروضی ادیب شاعروں سے ہر ممکن پرہیز کریں۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
فرحت عباس شاہ – آپ کی کاوش ایک احسن قدم ہے۔

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

فرحت عباس شاہ –

مجھ میں بھڑکا ہے جو بے وجہ الاؤ تو ہٹا

میرے مولامرے سینے سے دباؤ تو ہٹا

تُو بھلے آ میرے حلقے میں مگر قبل اس کے

مال و دولت کی طرف اپنا جھُکاؤ تو ہٹا

امن کی میز پہ بھی بیٹھ ہی جائیں گے مگر

اس سے پہلے یہ جلاؤ، یہ گھیراؤ تو ہٹا

درد بھی ایسا ہے چالاک کہ کچھ مت پوچھو

اک ذرا نام ترا اس کو بتاؤ تو ہٹا

تُو تو پتھر میں عطا کرتا ہے روٹی روزی

اپنے دریاؤں کا اک سمت بہاؤ تو ہٹا

پھر مرے دل کے اُجڑنے پہ سزا دے مجھ کو

چاند کے ماتھے سے ویرانی کا گھاؤ تو ہٹا

ورنہ اس روز ترا درد مجھے لے جاتا

وہ تو میں زور سے بولا کہ بچاؤ، تو ہٹا

S N 16

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo