’’حافظ سعید دہشت گرد یا مسیحا‘‘

’’حافظ سعید دہشت گرد یا مسیحا‘‘

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں القاعدہ اور جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعیدکے خلاف ایک قراردار منظور ہوئی گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا نے شور مچا رکھا ہے اور بار بار جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا جارہا تھاجبکہ جماعت الدعوہ کو کلعدم تنظیموں لشکر طیبہ ، الرشید ٹرسٹ ، اور الاختر ٹرسٹ کی فہرست میں ڈال کر اس پر بھی پابندی لگانے کی تیاری کی جارہی ہے ٹرمپ انتظامیہ کی اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کروانے کے بعد پاکستان میں جماعت الدعوہ کے دفاتر کو سیل کیا جارہاہے جبکہ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ بھی منجمد ہو گئے ہیں اور گزشتہ اتوار کی شب حافظ سعید کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جماعت الدعوہ ، الرشید ٹرسٹ اور الاختر ٹرسٹ کیا ہیں ؟؟کیا یہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں یا ان کا کسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق ہے ؟؟ ہم جب ان سوالوں کے جواب کی تلاش میں نکلتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تینوں تنظیمیں ویلفیئر کے ادارے ہیں ہم جماعت الدعوہ ہی کہ مثال لیتے ہیں یہ ایک ٹرسٹ ہے جو 1986میں قائم ہوا اوراس کے تحت پاکستان میں دو یونیورسٹیاں ، دو سائنس کالج ، 162 سے زائد اسکول اور تقریبا 50 سے زائد مدارس کام کر رہے ہیں جماعت الدعوہ نے پاکستان میں 160 کے قریب فری ڈسپینسریاں اور 72 کے قریب چیریٹی ہسپتال بھی بنا رکھے ہیں جماعت الدعوہ نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں میٹھے پانی کے 284 کنویں بھی کھدوائیں ہیں اور یہ ادارہ اب تک آٹھ لاکھ سے زائد افراد کو ہیپیٹائیٹس کی ویکسین بھی لگوا چکا ہے اور دوسرے ادارے الرشید ٹرسٹ کی طرف آتے ہیں یہ ادارہ مفتی عبد الرشید نے 1996 میں کراچی میں قائم کیا تھا اس ادارے کے تحت بھی پاکستان میں ڈسپینسریاں ، ہسپتال ، تعلیمی ادارے ،بلڈ بینک اور ایمبولینس سروس کام کر رہی ہیں یہ ادارہ ایک عرصے سے پکی پکائی روٹیوں کا پراجیکٹ بھی چلا رہاہے الرشید ٹرسٹ اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کی مدد بھی کر چکا ہے یہ ہزار کے قریب غریب خاندانوں کی کفالت بھی کر رہاہے اسی طرح الاختر ٹرسٹ بھی پاکستان میں کسی سے پیچھے نہیں اور وہ بھی پاکستان میں فری ایمبولینس سروس، تعلیم ، صحت ،اور دوسرے کئی بے شمار پراجیکٹ پر کام کررہاہے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے بھارت کے بھرپور مطالبے پر دسمبر 2008 میں بھی ان تینوں آرگنائزیشن پر پابندی لگا دی تھی اور 2017میں بھی بھارت کے بھر پورمطالبے پر ٹرمپ انتظامیہ نے حافظ سعید کے خلاف قرارداد منظور کروائی اور ادھر نواز انتظامیہ نے بھی حافظ سعید کو نظر بند کروا دیا نہ جانے کیوں ویلفیئر کے ان اداروں کو دہشت گرد سمجھ رہاہے ؟؟؟ بھارت اپنے داخلی مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو کیوں ٹھہرا رہاہے ؟؟ْ حالات کی اصل خرابی کاذمہ دار کو ن ہے ؟؟؟ بھارت یا خود پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
ہم لوگ اپنے دوست بدل سکتے ہیں ، کسی کو بھی اپنا بھائی بنا سکتے ہیں مگر ہم اپنا ہمسایہ نہیں بدل سکتے اسی طرح ہمارا ملک پاکستان بھی اپنا ہمسایہ بدل نہیں سکتا اور ہمسایہ بھی ایسا جو پاکستان ہی کی طرح نیوکلیئر پاور ہے لہذا پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی عادت ڈالنی ہوگی ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہوگا کیونکہ نیوکلیئر طاقت ایک ایسی طاقت ہے جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔۔
آئن اسٹائن نے کیا خوب ہی کہا تھا کہ ’’ اگر دنیا میں ایک بار نیوکلیئر جنگ چھڑ گئی تو اس کے آخر میں انسان دوبارہ اس مقام پر آجائے گا کہ وہ پتھروں اور ڈنڈوں سے لڑا کریں گا، کچا گوشت کھائے گا ، اور بدن پر پتے باندھے گا ‘‘
سو اب دونوں ممالک کو اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہو گا ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo