فیکلٹی آف ایگری کلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سالانہ عشائیہ

تصور عباس سہو

نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہالدین زکریا یونیورسٹی کا خاصہ رہی ہیں۔جامعہ زکریا میں طلبہ و طالبات کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ مختلف گر بھی سکھائے جاتے ہیں ۔جن میں گلوکاری ، ایکٹنگ ، لکھنا ،شعرو شعری وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ طلبہ و طالبات کے لیے مختلف آرگنائزیشنز بنائی گئیں ہیں۔ جن کو جوائن کر کے وہ اپنے من پسند کے غیر نصابی شعبے میں جا کر ناصرف یونیورسٹی لیول پر بہترین کارکردگی دکھا سکتا ہے بلکہ ملکی سطح پر بھی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتا ہے۔ فیکلٹی آف ایگری کلچرل سائنس و ٹیکنالوجی کے طالبہ و طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں کو جلا بخشنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز جناب ڈاکٹر شاغف صاحب کی زیر نگرانی پچھلے ایک سال سے ’’فاسٹ کلچرل کلب‘‘ کے نام سے ایک بہت بڑے پلیٹ فارم کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ جس میں مختلف سوسائٹیز کام کر رہی ہیں ۔جس میںقرأت اور نعت سوسائٹی ، میوزک سوسائٹی ، آرٹ اینڈ ڈیزائن ، ڈرامیٹک سوسائٹی شامل ہیں ۔ جس میں غیر نصابی سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات اپنی پسند کے مطابق کسی بھی سوسائٹی میں جا سکتے ہیں۔ ان سوسائٹیز میں نا صرف طلبہ و طالبات کو پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے بلکہ ان کی دلچسپی کو مد نظر رکھ کر ان کو کسی بھی پروگرام کے لیے تیار بھی کیا جاتا ہے۔
گزشتہ دنوں فیکلٹی آف ایگری کلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یونیورسٹی میں آنے والے نئے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک بہت ہی شاندار عشائیے کا اہتمام کیا۔جس میں ایگری کلچر کے ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہنے کے لیے سینیئر طلبہ و طالبات نے بہت خوبصورت شو پیش کیے۔اس پروگرام کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر شاغف صاحب اور ڈاکٹر سید محمدزکاء صاحب تھے۔ جنہوں نے ناصرف اس پروگرام کو ترتیب دیا بلکہ اس پروگرام کے تمام آرگنائزرز کو کامیاب پروگرام کرنے کے لیے گائیڈ بھی کیا۔ پروگرام کی صدارت قائم مقام وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی جناب ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے کی۔اس کے علاوہ مہمان ِ خصوصی میں ڈاکٹر محمد رزاق ، میڈم راشدہ عتیق ،ڈاکٹر عابد حسین کھرل ،ڈاکٹر قمر سعید ، ڈاکٹر ناظم حسین لابر،ڈاکٹر سجاد حسین ، ڈاکٹر بسم اللہ صاحب،ڈاکٹر شعیب فرید شامل تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد انیس خان نے سرانجام دیے۔
اس خوبصورت شام کا باقائدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ۔ جس کی سعادت حافظ ذوالقرنین نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبولﷺ پڑھنے کی سعادت محمد محبوب نے حاصل کی۔
15571306_666550600194060_2004432944_nاس کے بعد’’فاسٹ کلچر کلب ‘‘ کی طرف سے میوزیکل سوسائٹی کے ممبران نے مل نہایت ہی جوش و جذبے اور خوب ولولے سے کر قومی ترانہ پڑھا ۔قومی ترانے کے احترام میں ہال میں موجود تمام لوگوں نے کھڑے ہوکر اپنی اس پاک سرزمین سے بے پناہ محبت اور احترام کا ثبوت پیش کیا۔ پاکستانی عوام کی یہ بات تمام قوموں سے الگ اور جدا ہے کہ جہاں بھی پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا جاتا ہے پاکستانی اس کے احترم میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔۔۔ قومی ترانے کے ختم ہوتے ہی ہال پاکستان۔۔۔ زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ یہاں اس کوبصورت ویلکم پروگرام کا پہلا حصہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں ڈیزائن ایند آرٹ سوسائٹی کے طلبہ و طالبات نے “Shadow welcomen Dance’ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے ۔ایسے انوکھے انداز میں آنے والے تمام مہمانوں اور جامعہ میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کر کے خوب دادا سمیٹی۔ اس کے بعد ایک میوزیکل سوسائٹی کے طلبہ نے ایک خوبصورت گانا پیش کیا اور ہال ایک بار پھر تالیوں سے گونج اٹھا۔اس کے بعد صوفیانہ کلام پر صوفی ڈانس پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مہمان خصوصی قائم مقام وائس چانسلر جامعہ بہالدین زکریا جناب بشیر احمد چوہدری نے اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے اظہار خیال میں میں نئے آنے والے تمام طلبہ و طالبات کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے پروگرام میں ہونے والی تمام پرفارمنس کو خوب سراہااور اس پروگرام میں طلبہ و طالبات کے ڈسپلن کی خوب تعریف کی۔اس کے بعد جامعہ زکریا کے مشہور سنگر فہیم ساجد نے ملتان کی میٹھی میٹھی زبان سرائیکی میں گانا گا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔اس کے بعد وہ وقت آیا جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا جی ہاں اس کے بعد کھانے کے لیے تمام طلبہ و طالبات اپنے مہمانوں کے ہمراہ ساتھ بنے پنڈال میں گئے اور رنگا رنگ کھانوں سے خوب انصاف کیا۔ اس کے بعد کولڈ ڈرنگ اور کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔
تھوڑی ہی دیر میں تمام لوگ ایک بار پھر ہال میں موجود تھے اور پروگرام کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کرپشن کے موضوع پر ایک مزاحیہ خاکہ پیش کیا گیا ۔جس سے تمام ھاضرین کے چہروں پر ہنسی کے پھول کھلنے لگے۔ اس کے بعد سائرہ ،انیس خان ، شعیب سندھو، عبیداللہ ،علشبہ اور ان کے ساتھیوں نے پاک فوج کو خراج ِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک بہت ہی زبردست قسم کا ڈرامہ پیش کیا جس کا نام تھا’’اے راہِ حق کے شہیدو‘‘ اس قدر سنجیدہ پرفارمنس نے ہال میں موجود تمام لوگوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔آنسو تھے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔انیس اور اس کی ٹیم نے ایسا شاہکار ڈرامہ پیش کیا کہ جو ایگری کلچر کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ اس کے بعد پلانٹ پتھالوجی کے ایک طالب علم نے ایگری کلچرپر مزاحیہ شعرو شعری کر کے تمام حاضرین کو بار بار قہقہے لگانے پر مجبور کردیا ۔پروگرام کے آخر میں ایگری کلچر کے مختلف طلبہ و طالبات نے پاکستان کے مختلف علاقوں مثلاً پنجابی ، سرائیکی، سندھی، پشتو، بلوچی ، گلگتی اور ماڈرن ثقافت کو پیش کیا ۔ یوں ایک یادگار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

15497556_666550610194059_236530924_n

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo