پانچ بڑوں کی گرفتاریاں اور ہوشیاریاں : ڈاکٹر عمرانہ مشتاق

قومی خزانے پر سانپ کی طرح بل کھاتے پانچ بڑوں کی گرفتاریوں کی نوید قوم کو ملنے کی توقع ہے۔ نندی پور کرپشن کے بحرِ اوقیانوس میں اشنان کرنے والوں کو کم از کم نندی پور کے نزدیک کسی ننھی منھی ندی میں ہی غسل کر لینا چاہیے تھا۔ ان کے سامنے ایک ایسا خزانہ موجود تھا جو ان کے ہاتھ نہیں لگ سکابلکہ ان کی آنے والی نسلوں کو بھی دیوار سے لگا گیا ہے۔ 113ارب کا قومی خزانے کو جھٹکا 500وولٹ بجلی کی پاور سے زیادہ طاقتور، خطرناک اور جان لیوا ہے۔سن رہے ہیں کہ پانچ بڑوں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور فاصلے پر رہ کر ان کے تعلقات اور رابطوں پر ہماری ایجنسیاں نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بابراعوان سمیت 30افراد سے نیب کی تحقیقات مکمل منصوبے کے آڈٹ کی تیاری کے علاوہ سابق وزیراعظم پرویز اشرف پر ایک اور ریفرنس بن گیا ہے۔اختیارات کا جس طرح ناجائز استعمال اس پراجیکٹ کو سرد خانے میں ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے اس کی مثال ہمیں کم ملتی ہے۔ وزارت قانون نے جس طرح اپنی دونوں آنکھوں پٹی باندھے رکھی وہ بھی ایک مجرمانہ طرزِ تاخیر ہی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس پورے منظر نامے میں جو صورتحال خطرناک اور مشکلات پیدا کر رہی ہے اس کے سارے راستے پی پی پی کی طرف جا رہے ہیں۔ گو موجودہ حکومت بھی غفلت کی مرتکب اور تاخیری حربوں کی ضربوں تلے آ سکتی ہے مگر سب سے زیادہ نقصان پی پی پی کو اٹھانا پڑے گا جو وہ پہلے بھی اٹھا رہی ہے۔
لگ یہی رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو کرپشن کے حوالے سے اس شرمناک صورتحال کا چنداں خوف نہیں ہے کیونکہ وہ اس میں تجربہ بھی رکھتے ہیں اور مہارت بھی۔ اس لیے نندی پور کرپشن سکینڈل پر قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تو ایک واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ نجانے ایسے کتنے ہی نندی پورکے منصوبے ذاتیات اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھ گئے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہمت اور ان کے ہاضمے کی داد دینی پڑے گی جن کو کسی قسم کی کوئی پریشانی ہی نہیں ہے۔ وہ ایسے واقعات کا بڑی خندہ پیشانی سے سامنا کرنے کی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ وہ بڑے فخر سے وکٹری کا نشان بنا کر عدالتوں میں آتے ہیں اور جمِ غفیر کا سامنا بھی کر رہے ہیں اور پھر بڑے فخر سے فرماتے ہیں کہ ’’ہم نے مقدمات کا پہلے بھی سامنا کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔ حکومت ہمارے خلاف جتنے مرضی ریفرنسز بنا لے، ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔‘‘
پاکستانی قوم کی کتنی بڑی بدنصیبی ہے کہ اسے جو لیڈربھی ملا وہ کرپشن کے میدان میں مہارتِ تامہ کا چلتا پھرتا اشتہار نکلا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی بول پڑے ہیں کہ ’’ہم نندی پور کے سکینڈل میں سڑکوں پر نہیں آئیں گے البتہ ایوان میں معاملہ ضرور اٹھائیں گے۔‘‘اس واقعے میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف بلکہ بااختیار انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جانا چاہیے۔
اس وقت ہمارے حکمران کرپشن کے بے کراں سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں اور انہیں قوم کا احساس ہی نہیں ہے کہ وہ بجلی، پانی، گیس اور فون کے بلوں کے علاوہ تعلیم کے حصول میں بھی پرائیویٹ سکولوں کی ستم طرازیوں کا نشانہ بن رہی ہے اور پہلے سے بھاری فیسوں میںمزید بے  تحاشا اضافے کے بوجھ تلے دبی جا رہی ہے اور کسی ایسے رہنماء کی راہ تک رہی ہے جو اس کے درد کا درماں کرے۔
ادھر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا فرمان ہے کہ ’’ہم نے پی پی پی کے ورکرز کی خوشحالی کے لیے بہت کچھ کیا، مگر ہر ایک کے لیے نہیں کر سکتے۔‘‘ دوسری جانب ہمارے مسلم لیگی حکمرانوں سے ان کے کارکنان شکوہ سنج ہیں کہ بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کے لیے دس دس لاکھ روپے لیے جا رہے ہیں اور وہ نظریاتی ورکر جنہوں نے مال پانی نہیں بنایا وہ کہاں سے اتنی بھاری رقوم دیں، اس کا توصاف مطلب یہی ہوا کہ قربانیاں دینے والے غریب کارکن سڑکوں پر ہی رہیں اور کوئی دھن وان کہیں سے آئے اور دس لاکھ دے کر اقتدار کے ایوانوں میں جا بیٹھے، خواہ اس کا تعلق مسلم لیگ سے ہو یا نہ ہو۔
 ادھر ایک اور مسیحا بھی اس وادیٔ سیاست میں آر ہا ہے جس نے عدلیہ کی آزادی کے لیے قربانی دی اور آج ایک اپنی سیاسی پارٹی بنا چکا ہے۔ اس کی جماعت بھی تیسری نہیں تو چوتھی بڑی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ اس لیے موجودہ حکمرانوں کو اپنی کارکردگی میں حسن پیدا کرنا ہو گا تاکہ حسنِ کارکردگی کا ایوارڈ کارکنوں کی جانب سے حکمرانوں کو مل سکے، کیونکہ کارکن بھی ناامید ہو چکے ہیں، جو کسی بھی پارٹی کی اصل طاقت ہوتے ہیں اور یہ بات ہر جماعت کے رہنمائوں کو انتخابات کے دوران ازبر ہوتی ہے لیکن جیسے ہی وہ مسندِ اقتدار پر براجمان ہوتے ہیں باقی سب کچھ کے ساتھ یہ بات بھی بھول جاتے ہیں، انہیں یاد رہتا ہے تو فقط اپنا آپ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo