“آپ 465 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حالتِ سفر میں ہیں”

تحریر : انجنیئر معظم علی اعوان

“آپ 465 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حالتِ سفر میں ہیں”

یہ ہمارے لئے کوئی اچنبے کی بات نہیں ہونی چاہئے کہ ہمارا سیارہ (زمین) اپنی فضا کے ساتھ مسلسل گھوم رہا ہے۔ مدار میں اس کی گردش کی رفتار تقریباً 1675 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ کے یہ صفحات پڑھتے وقت بھی زمین 465 میٹر فی سیکنڈکی رفتار سے حرکت کر رہی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اتنی تیزرفتار حرکت کو ہم محسوس کیوں نہیں کرتے؟

اس سوال کا جواب زمین کی حرکت کرنے کے فطری انداز میں پنہاں ہے۔ایک مثال سے اس کو یوں سمجھیئے کہ فرض کریں آپ ایک ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں جو کہ مستقل رفتار اور ایک ہی بلندی پہ محوِ پرواز ہے۔ آپ جہاز کے فرشے پہ چہل قدمی کر رہے ہیں۔ ان لمحات میں آپ کو جہاز کی اس قدر تیز رفتار حرکت بارے بالکل محسوس نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی حرکت کا احساس ہوگا کیونکہ آپ، جہاز کے اندر موجود ہر چیز اور جہاز، سب ایک ہی رفتار سے حرکت کر رہے ہوتے ہیں۔ اگر رفتار کا جائزہ لینا ہے تو آپ کو جہاز کی کھڑکی سے باہر بادلوں پہ نظر ڈالنی ہو گی جو آپ کو حرکت میں ہونے کا احساس دلائیں گے۔

کچھ اسی طرح کا معاملہ بھی زمین کے ساتھ ہے۔ زمین اپنے مدار میں ایک مکمل چکر کوئی 23 گھنٹے 56 منٹ میں تقریباً ایک ہی رفتار سے گھومتی ہوئی مکمل کرتی ہے۔ زمین کی اس حرکت کو محسوس کرنے کا ایک طریقہ اپنے چہرے پہ ہوا کی حرکت کو محسوس کرنا بھی ہے۔(لیکن اس طریقے میں یہ بھی یاد رکھیں کہ زمینی فضا بھی ہمارے ساتھ ایک ہی رفتار سے محوِ سفر ہے)۔

اگر زمین اپنی رفتار کو تبدیل کر لے تو یقیناً ہم اسے محسوس کریں گے مگر اسے محسوس کر کے بیان کرنے کے لئے شاید ہم میں سے کوئی بھی موجود نہیں ہو گا۔ یہ ہمارے لئے ایسے ہی ہو گا جیسے 465 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے اچانک بریک لگا دی جائے!!!

سو، زمین اس خاص رفتار سے گھومتی کیسے ہے؟ اس کی رفتار میں کمی بیشی کیوں نہیں ہوتی؟ اس کا سادہ سا جواب تو یہ ہے کہ اسے روکنے کے لئے کوئی شے (رگڑ)ہی موجود نہیں!

جب ہمارے نظامِ شمسی نے بگ بینگ کے دوران چھٹتے ہوئے غبار کو جنم دیا اور تمام سیارگان جب سرد ہو کر جامد ہوئے تو تمام سیاروں نے وراثت میں اپنی اپنی حرکت پائی۔ تمام سیارے، ان کے چاند اور وہ سب کچھ جو بگ بینگ کے دوران پھیلا وہ اربوں سال سے گھوم رہے ہیں۔

اس نظام کو ختم کرنے کے لئے بیرونی قوت درکار ہو گی جو سادہ نظام کے تحت اس مستقل رفتار اور خاص راستے یعنی مدار کو ختم کر دے گی اور تمام سیارے، ان کے چانداور نظامِ شمسی میں موجود تمام اشیاء اپنے اپنے مخصوص مداروں سے نکل کر ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں گے۔

یہی وہ نقطہ ہے جسےسورہ تکویر میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ جب سورج بے نور ہوجائے گا۔ ستارے دھندلاجائیں گے، پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اڑتے پھریں گے، پسندیدہ جانوروں کو نظر انداز کردیا جائے گا، جنگی جانور جو علیحدہ علیحدہ رہنے کے عادی ہوتے ہیں یکجا جمع ہوجائیں گے۔ (پانی اپنے اجزائے ترکیبی چھوڑ کر ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تبدیل ہوکر) سمندروں میں آگ بھڑک اٹھے گی۔

یہاں یہ بات قابلِ غور ہو گی کہ زمین کی رفتار آہستگی اور غیر محسوس طریقے سے آہستہ ہو رہی ہے اور اس کی وجہ چاند کی کششِ ثقل ہےجو زمین کو اپنے مدار سے تھوڑی سا کھینچتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ گھڑیوں میں اضافی سیکنڈز شامل کئے جاتے ہیں۔ اور اسے لیپ سیکنڈ کا نام دیا جاتا ہے۔کیونکہ زمین کی رفتار ایک دن میں ایک سیکنڈ کے دو ہزارویں حصے سے کم ہو رہی ہے۔ چونکہ سیکنڈ کا دو ہزارواں حصہ ہماری روزمرہ زندگی میں کوئی خاص معانی نہیں رکھتا اس لئے ہم اس محسوس بھی نہیں کرتے اور عرفِ عام میں زمین کی رفتار کو “مستقل رفتار” کہتے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo