مختصر کہانیاں :ماہ وش طالب

” ایمانداری “ از ماہ وش طالب
کاؤنٹر کے سامنے لگی قطار میں وہ پچھلے دو گھنٹے سے کھڑا تھا. کچھ آدمی اپنی جگہ چھوڑ کر جانے لگے تو نوجوان تیزی سے چل کر آگے بڑھ گیا, تب ہی اسے دائیں طرف سے ایک بڑھے صاحب اپنی جانب آتے دکھائی دئیے, اسکے پاس آکر رکے اور آہستگی سے بولے, ” ایمانداری کو ہر حال میں ہر شہہ پر فوقیت دینی چائیے” وہ متانت سے مسکراتے ہوئے کہہ کرقطار میں سب سے پیچھے کھڑے ہو گئے , جبکہ وہ شرمندہ ہوتا واپس اپنی جگہ پر آ کھڑا ہوا.کچھ پل یونہی گزرے .” سر اتنی جلدی کیسے ممکن ہوگا? اچھا میں کچھ نہ کچھ کرتا ہوں ” بولنے والے کی آواز اسقدر اونچی تھی کہ چند لوگوں سمیت وہ نوجوان بھی گردن موڑ کر پیچھے دیکھنے لگا, وہی بڑے صاحب تھے. کچھ دیر بعد قطار میں ذرا ہلچل ہوئی اسنے کاؤنٹر کیجانب دیکھا وہی جینٹل مین, کیشئر سے مسکرا مصافحہ کررہے تھے انکے ہاتھ میں وہی فارم تھا جسکی خاطر وہ پچھلے ڈھائی گھنٹے سے اپنی باری آنے کا انتظار کرر ہا تھا.
” آزادی کی قیمت “ از ماہ وش طالب
وہ ہمیشہ سے قسمت سے نالاں رہی, بچپن میں باپ کا انتقال اور پولیو کے وائرس نے اسے بالکل مایوس کردیا, ظالم معاشرے میں اپنی بقا کیلیے اسنے کمر کس لی مگر, اس پل صراط پر سفر نے اسکے اندر تلخی بھر دی, “اس ملک میں سکون سے جینے کیلیے قرض ادا کرنا پڑھتا ہے, ہنستے چہرے اس معاشرے کو اچھے نہیں لگتے”, ذرا ذرا سی غیر معمولی بات ہوجانے پر وہ برملا خیال آرائی کرتی. آج آفس میں ویرانی تھی. حیران ہوتے ہوئے اسنے ایل سی ڈی آن کی تو معلوم ہوا یومِ کشمیر منایا جارہا ہے. “بھارتی فوج کی بربریت سے ایک خاندان کے چار افراد زندہ جل گیے” اسنے استغفار کہہ کر چینل بدلا ” مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے نہتی خواتین کو درندگی کا نشانہ بنایا, عوام بے بس, حکومت خاموش” اسبار وہ چینل نہیں بدل سکی, یہ احساس کہ آزادی کی قیمت کون ادا کر رہا ہے, بہت بھاری تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo