پیر, فروری 16, 2026
الرئيسيةمنتخب غزلیںلمس بیتے لمحوں کا گدگدا رہا ہوگا غنچہ بے خیالی میں...

لمس بیتے لمحوں کا گدگدا رہا ہوگا غنچہ بے خیالی میں…

لمس بیتے لمحوں کا گدگدا رہا ہوگا
غنچہ بے خیالی میں مسکرا دیا ہوگا

میرا تذکرہ جب بھی غیر سے سنا ہوگا
خود تمہارے چہرے کا رنگ اڑ گیا ہوگا

جس کو کہہ کے دیوانہ مارتے تھے پتھر سے
اس کے ہاتھ میں شاید آئینہ رہا ہوگا

ہے تمہارے چہرے پر کیوں حجاب کی شبنم
اپنے آپ کو ہم نے بے وفا کہا ہوگا

اس کے بعد تم خود کو پہروں ڈھونڈھتے ہو گے
جب کوئی پتہ میرا تم سے پوچھتا ہوگا

دیکھتے ہو حیرت سے کیوں حیات کا دامن
مصلحت کے کانٹوں سے یہ الجھ گیا ہوگا

(حیات وارثی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/