اپنے اردگرد ہی نظر دوڑائیے زیادہ دور نہیں خاندان میں ، پڑوس میں۔۔
کسی ایک شخص کو تباہ یا کنٹرول کرنے کے لئے کیا کچھ نہیں ہوتا؟
کیا آپ نے لوگوں کو بکرے کے سر پہ کالا جادو کرتے نہیں دیکھا؟
کسی کو پاک جگہ پہ غلاظت پھیلاتے نہیں دیکھا؟
انسانی خون سے لتھڑے تعویذ نہیں دیکھے؟
بلی چوہے کے مردہ اجسام کو کسی کی زندگی برباد کرنے کے لئے قربان ہو کر سوئیوں کے ساتھ دھاگوں میں بندھا ہوا نہیں دیکھا؟
میں نے تو دودھ جیسی پاک چیز میں ناپاکی ملا کر اگلے کو محض اسلئے پلاتے دیکھا ہے کہ سامنے والا دو چار ہزار روپے کمانے سے بھی جائے۔۔
کسی کو بےہوش کرکے اسکے جسم میں تعویذ کی سلائیاں لگاتے سنا ہے اسکے بعد مسلسل بشہ آور ادویات کہ بندہ انکے بس میں رہے۔۔
کالا جادو جامنی جادو کرنے کے لئے لوگ اپنے لاکھوں اسلئے اڑا دیتے کہ اگلے کے ہزاروں انہیں چبھ رہے ہوتے ہیں،
اپنی زندگی جادو کے پیچھے اجیرن کر دیتے ہیں کہ اگلے کی چلتی سانس انکی سانس پہ بھاری ہوتی ہے،
اوروں کے بچوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی جانور کی زندگی ختم کر دینا عام سی بات ہے،
قبرستان میں چلے اسلئے کاٹے جاتے تاکہ زندہ لوگوں کا جینا دوبھر کیا جائے۔۔
کیا کچھ ابھی بھی نہیں دیکھا سنا ہوگا؟
یہاں میں انکے اثر یا توڑ کی بات ہرگز نہیں کر رہی نہ ہی کسی تفصیل میں جانا چاہتی ، صرف ان عملیات کا ذکر جو انسان کسی ایک انسان یا خاندان کو کنٹرول کرنے کے لئے کرتا ہے تو دنیا کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا کچھ نہ کر سکتا ہوگا؟؟
ہمارے محلوں میں یہ سفاکی عام ہے اور آپ کو لگتا کوئی اور یہ گندگی نہیں کر سکتا؟
جہاں آپ مذہب کو الزام دے کر کہتے ہیں کہ گندا ہے پر دھندہ ہے،
وہاں اپنی اس خام خیالی کو دور کرکے مذہب کی جگہ انسان لگا لیں کہ غلیظ انسان جہاں ہوگا وہاں دھندہ ہوگا اب وہ کتنا گندا ہوگا یہ بات اس انسان پہ ہی منحصر ہے اور آپکے پسندیدہ افراد کوئی فرشتے نہیں انسان ہی ہیں جو اندر سے جتنے گندے ہیں یہ اللہ کے بعد انہیں ہی پتہ ہو ۔۔۔
انعم علی
Anum Ali
Source
