آؤ ایدھی بنیں۔۔۔!

ایدھی صاحب فرماتے ہیں کہ ایک رات میں کہیں جارہا تھا راستے میں ڈاکوئوں نے مجھے روک لیا جب ڈاکو سب کچھ لے بیٹھے اور مجھے جانے کا کہنے لگے تو ایک ڈاکو نے شاید مجھے پہچان لیا وہ فوراً اپنے ساتھیوں سے کہنے لگا اِن کا سب کچھ واپس کردو۔۔۔ساتھیوں نے تجسس سے پوچھا کیوں کیا ہوا۔ ڈاکونے اپنے ساتھیوںکو کہا کہ بدبختوں جب پولیس مقابلے میں مارے جائوگے جب تمھارے اپنے قریبی رشتہ دار بھی پہچاننے اور لاش لینے سے انکار کردیںگے جب کوئی تمھیں چھونے کو بھی تیار نہیں ہوگا تو تب یہی آدمی انسانیت کی خاطر آگے بڑھے گا اور تمھیں غسل دے گا تمھاری تدفین وغیرہ کریگا۔ ساتھیوں یہ عبدالستار ایدھی صاحب ہیں۔اور انھوں نے میرا تمام لوٹا ہوا سامان واپس کردیا۔
قارئین آج قو م کا مسیحا ہم سے رخصت ہواآج پاکستان کا ہر غریب یتیم ہوا آج انسانیت بے سہارہ ہوگئی ہزاروں خاندانوں کاپالنہار فلاح و انسانیت کا علمدار غریبوں کا دوست اِس جہانِ فانی سے منہ موڑ گیاباباخدمت عبدالستار ایدھی ہمیں چھوڑگیا ۔
آج معلوم ہوا کہ تیرا بوسیدہ سا کالی ملیشیا کا سوٹ کتنے ہی شاہوں کی پوشاک سے زیادہ قیمتی تھا تیرا لہجہ اور اندازِ بیاں بڑے بڑے مقررین کے خطابت سے پراثر تھا تیرے ہاتھ جو لاوارث لاشوں کو نہلاتے تھے جو اُن سے اُنکا مذہب ،فرقہ ، مسلک، عقیدہ نہیں پوچھتے تھے جو کوڑے دان سے بچوں کو اٹھاکر انھیں عزت بخشتے تھے وہ ان ہاتھوں سے کہیں بہتر تھے جنھیں ہم اندھی عقیدت میں چوم لیتے ہیں ۔
جنت کی ہوائوں جیسا تھا
وہ شخص دعائوں جیسا تھا
اک باپ کی طرح زندہ تھا
عادت میں مائوں جیسا تھا
وہ درد کا درماں بنتا تھا
مرہم تھا شفائوں جیسا تھا
خدمت سے عزت پائی تھی
نایاب وفائوں جیسا تھا
وہ وارث تھا کمزوروں کا
وہ شخص تو چھائوں جیسا تھا
وہ روشنی کرتا رہتا تھا
وہ خود بھی ضیائوں جیسا تھا
وہ ہیرو جیسا رتبے میں
بے لوث ادائوں جیسا تھا۔
(صبیحہ صبا)
کہتے ہیں اکیلا انسان کیا کرسکتا ہے وہ اکیلا ہی تھا جو تاریخ رقم کرگیاصرف پانچ ہزار روپے سے انسانیت کو جنم دینے والا ایدھی کروڑوں انسانوں کی ضرورت بن گیا خدمتِ انسانی کی ایسی مثال قائم کی کہ روئے زمین پر ایسی دوسری مثال نہیں ملتی۔ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ جذبہ آج دنیا کے طول و عرض میں پھیلا اِس بات کی عکاسی کرتا دکھائی دیتا ہے کہ دنیا میں انسانیت سے بڑا کوئی رشتہ نہیں خدمتِ انسانی ہی ایک انسان کو دوسرے انسان سے جوڑے رکھتی ہے اور دو انسانوں کا آپس میں انسانی ہمدردی کے تحت جڑے رہنا ہی انسانیت ہے جو کسی بھی انسان کو اشرف المخلوقات کے مرتبے پر فائز کر سکتی ہے جبکہ اشرف المخلوقات کے مرتبے کو پہنچنے والا ہی ولی اللہ کے منصب تک رسائی پاسکتا ہے ۔
دنیا بھر کے دلوں کی ڈھڑکن بالخصوص پاکستانی عوام کے آنکھوں کی ٹھنڈک درویش صفت انسان بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی تدفین آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایماء پر مکمل سول اور فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی جس کے لئے پاکستان کی بیس کروڑ عوام آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بے حد مشکور ہیںاور انھیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے جذبہ انسانی کی حوصلہ افزائی فرمائی اور محسنِ پاکستان کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کوپاکستان کا نصب العین جانا۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدر وزیراعظم سمیت چاروں صوبائی حکومتوں نے ایدھی صاحب کی وفات کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے انکے مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ فرمایا۔ یہی وہ سوال ہے جو آج ہر غریب یتیم مسکین مفلس و بے سہارہ کے ذہنوں کومائوف کئے ہوئے ہے کہ اب ہمارا کیا ہوگا اب ہمارا سہارہ کون بنے گا کیا ایدھی فائونڈیشن پہلے کی طرح اپنا کام احسن طریقے سے جاری رکھ پائے گی کیا اُس کے آنرملک کے غریب یتیم مسکین بے سہارہ لوگوں کے لئے اُس درویش صفت فقیر منش انسان کی طرح سڑکوں پر بھیک مانگیں سکیںگے۔ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب آنے والا وقت ہی دے سکتا ہے۔ لیکن میں یہاں حکومت ِ وقت سے گزارش کرونگا کہ وہ ایدھی فائونڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے اور ہر مشکل گھڑی میں اُس کا ساتھ دیں ۔جبکہ پاکستان کی عوام سے گزارش کرنا چاہونگا کہ آج بیشک انسانیت کا درد رکھنے والا ایدھی ہم میں موجود نہیں لیکن اُس کی دی ہوئی سوچ ہم سب کے ذہنوں کو آج بھی جھنجوڑ رہی ہے وہ کہہ رہی کہ آئو سب ملکر ایدھی بنیں آئو انکا مشن آگے بڑھائیں آئو اشرف المخلوقات کے مرتبے کو پہنچیں آئو ولی اللہ کے منصب کو جانیں آئو انسانیت کو اپنا مذہب بنائیں آئو ایدھی کو اپنا امام بنائیں آئو خدمتِ انسانی کو اپنا شعار بنائیں آئو ایدھی بنیں آئو ایدھی بنیں آئو ایدھی بنیں۔
اب کون امید کی شمع جلائے گا اِن ویرانوں میں
ایک تم ہی تو انسان تھے اِن نام کے انسانوں میں
(ارشد ارشی)

عمران احمد راجپوت

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

تبصرے بند ہیں.

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo