آگ اپنے ہی دامن کی ذرا پہلے بجھا لو فرصت ہو تو پھ…
آگ اپنے ہی دامن کی ذرا پہلے بجھا لو
فرصت ہو تو پھر ہم کو بھی جلنے سے بچا لو
اے قسمتِ فردا کے خوش آئند خیالو!
راتیں نہ سہی، دن ہی مرے آ کے اُجالو
پتّھر کے صنم بھی کبھی کچھ بول سکے ہیں؟
اے بُت شکن اذہان کے خاموش سوالو!
تم میں تو مرا آہُوئے خوش گام نہیں ہے؟
اے وادئ تخئیل کے گم گشتہ غزالو!
… More